کیا آپ کا بچہ بھی کھانے پینے میں تنگ کرتا ہے ؟چھوٹے بچوں کو کھانے کی عادت ، چبانے کی عادت کیسے ڈالی جائے؟

چھوٹےبچوں کو کھانے کی عادت کیسے ڈالی جائے؟ اکثر ماؤں کو شکایت ہوتی ہے کہ بچہ کھاتا نہیں ہے، اس کو کھلانا ایک مسئلہ ہوتا ہے خاص کر اکثر بچوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ منہ میں نوالا رکھ کر بیٹھے رہتے ہیں اور چباتے نہیں ہیں، تو ان کو چبانے کی اور کھانے کی کس طرح عادت ڈالی جائے ۔

1۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ بچے کو چھوٹی عمر جیسے کہ جس وقت بچے کے دانت نکلنا شروع ہوتے ہیں اس وقت سے عادت ڈالی جائے۔ جب بچے کے دانت نکل رہے ہوتے ہیں اس وقت مائیں ان کو ٹیتھر پکرا دیتی ہیں جو وہ منہ میں دالتے ہیں اگر اس کے بدلے ان کو گاجر پکڑا دیں ، وہ اسکے لئے فائدہ مند بھی ہے اور اس کی گرفت بھی اچھی ہوتی ہے، یا کوئ دوسری موسم کی ذرا سخت سبزی اس کو شہد لگا کر دے دیں، یا چھوہارا بہت اچھی چیز ہے وہ چبانے کے لئے دے دیں۔ اسی طرح اس کو فیڈر کی بھی عادت چھڑوائیں کیونکہ فیڈر پینے والے بچے کھانا کھانے میں تنگ کرتے ہیں۔ اس کے لئے ان کو سپی کپ کی عادت ڈالیں اس کی گرپ گلاس کی طرح ہوتی ہے اور وہ بچہ بیٹھ کر ہی استعمال کر سکتا ہے۔ اسکی پریکٹس دو سال کی عمر تک اس کو ہو جائے گی ، اور وہ پھر آسانی سے فیڈر چھوڑ دے گا لیکن دودھ نہ چھڑوائیں بلکہ کپ سے دودھ پینے کی عادت ڈالیں۔ اس کے ساتھ ہی کچھ ماؤں کی عادت ہوتی ہے کہ بچہ کو جنک فوڈ کی عادت ڈال دیتی ہیں جیسے فرائز یا نگٹس وغیرہ۔ تو یہ ہر گز نہ کریں ان کو تھوڑا تھوڑا روٹی اور چاول کی عادت ڈالیں، جو کہ باقاعدہ کھانا ہے۔

2۔ اس کے ساتھ ساتھ بچوں کو کھیل کود کی عادت ڈالیں، اس کو سائیکل وغیرہ چلوائیں ، اس سے بھی بچے کو تھکن بھی ہوتی ہے اور بھوک بھی لگتی ہے۔ دودھ کو ہمیشہ کھانے سے دو گھنٹے پہلے دے دیں ۔ اس کو سونے سے یا نیند سے مت جوڑیں۔

3۔ بچے کو خود کھانے کی عادت ڈالیں۔ اپنے ساتھ اس کو کھانے پر بٹھائیں۔ اسکی پلیٹ میں چھوٹے چھوٹے روٹی کے ٹکڑے یا بوٹی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے رکھ دیں اوراس کو کھانے کا کہیں سب کو دیکھ کر بچہ بھی خود کھانا کھانے کا عادی ہوگا۔ اس سے تھوڑا گند تو پھیلے گا لیکن بچے کو خود کھانا آئے گا۔

4۔ بچے کو چھوٹے نوالے توڑ کے دیں چاہے خود کھلائیں یا اس کی پلیٹ میں رکھیں تاکہ بچہ اس کو صحیح سے چبا سکے اور اس کھانے سے لطف لے سکے اس کا ذائقہ پہچان سکے۔ بعض مائیں بچوں کے منہ میں اتنے بڑے نوالے ٹھونستی ہیں کہ وہ ان کو چبا ہی نہیں پاتے اور نگل لیتے ہیں نہ اس کا ذائقہ لیتے ہیں اور نہ اس کو چبا پاتے ہیں۔اور کھانے سے بیزار ہو جاتے ہیں۔

5۔ بچوں کے پیٹ میں اکثر کیڑے ہو جاتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے بعض اوقات بھوک بڑھ بھی جاتی ہے اور اکثر کم بھی ہو جاتی ہے تو اگر آپ کو اس بات کا شک ہے کہ بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہیں تو ان کو ڈاکٹر کے پاس لے کر جائیں تاکہ وہ اسے کیڑے نکالنے کی دوا دیں۔

6۔ اگر بچہ ان سب چیزوں کے باوجود کھانا کھانے میں تنگ کرتا ہے تو ڈاکٹر کو دکھائیں تاکہ وہ بھوک لگنے کی دوا دیں یا کوئی ٹیسٹ وغیرہ کروانا ہو تو کروائیں، بچے کا اگر عمر کے حساب سے ہائیٹ اور ویٹ ٹھیک ہیں تو پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔

Kia Ap Bacha Bhi Khane Main Tang Karta Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kia Ap Bacha Bhi Khane Main Tang Karta Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kia Ap Bacha Bhi Khane Main Tang Karta Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2403 Views   |   20 May 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیا آپ کا بچہ بھی کھانے پینے میں تنگ کرتا ہے ؟چھوٹے بچوں کو کھانے کی عادت ، چبانے کی عادت کیسے ڈالی جائے؟

کیا آپ کا بچہ بھی کھانے پینے میں تنگ کرتا ہے ؟چھوٹے بچوں کو کھانے کی عادت ، چبانے کی عادت کیسے ڈالی جائے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ کا بچہ بھی کھانے پینے میں تنگ کرتا ہے ؟چھوٹے بچوں کو کھانے کی عادت ، چبانے کی عادت کیسے ڈالی جائے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔