پہلا بچہ جلدی ہونا چاہئیے کیونکہ ۔۔ جانیئے یہ دعویٰ کتنا درست ہے؟ ماہرین اس سلسلے میں کیا کہتے ہیں

عام طور پر شادی کے بعد والدین جلد سے جلد اپنے بچوں کو ماں باپ بنتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ بچوں کی جلدی شادی پر زور دینے کا کہیں ایک مقصد یہ بھی ہوتا ہے کہ جلدی سے دادا دادی یا نانا نانی بن جائیں کیوں کہ یہ سوچ بہت عام ہے کہ جیسے ہی عورت یا مرد کی عمر بڑھ جاتی ہے انھیں ماں یا باپ بننے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ آج ہم اپنے قارئین کو اس دعوے کی حقیقت سائنس کی رو سے بتائیں گے کہ کیا واقعی عمر بڑھنے سے اولاد کی پیدائش پر فرق پڑسکتا ہے۔

20 سال سے کم عمر

اگر عمر کو مدنظر رکھ کر بات کی جائے تو لڑکا لڑکی کی شادی کی کم سے کم عمر 18 سال ہے جس کے بعد جوڑے کو والدین بننے میں انھیں ایک دو سال لگ جاتے ہیں۔ سائنس کے مطابق زیادہ کم عمری میں والدین بننا ماں اور بچے دونوں کے لئے مناسب نہیں۔

20 سے 25 سال

20سے 25 سال کی عمر والدین بننے کے لئے سائنس کی رو سے آئیڈیل تسلیم کی جاتی ہے کیوں کہ اس عمر میں مرد اور عورت دونوں جسمانی طور پر مضبوط حالت میں ہوتے ہیں اور بچے کی پیدائش سے لے کر پرورش کے مراحل اچھی طرح طے کرسکتے ہیں

30 سے 35 سال

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس عمر میں جلد سے جلد اولاد کے حصول کی کوشش کرنی چاہئیے اور دیر کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئیے کیوں کہ اس عمر سے نہ صرف خواتین کی ماں بننے کی صلاحیت کم ہونے لگتی ہے بلکہ مرد میں بھی مختلف مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں جن کا بروقت علاج نہ ہو تو بچوں میں مختلف بیماریاں جیسے آٹزم وغیرہ بھی ہوسکتا ہے۔

35 سے 40 سال

اس عمر میں کسی جوڑے کو پہلی اولاد کی خواہش ہو تو بہت ہے کہ وہ ڈاکٹر سے رکوع کریں اور تمام ضروری ٹیسٹ کروالیں۔ اس عمر میں نہ صرف خواتین میں مس کیرجز کی شرح بڑھ جاتی ہے بلکہ پیدا ہونے والی اولا میں آٹزم اور ڈاؤن سنڈروم کا خطرہ بھی بڑھ جاتاہے البتہ بروقت ٹیسٹ اور علاج کسی حد تک ان مسائل سے بچانے میں مدد کرتے ہیں۔

40 سے 45 سال

اس عمر میں اولاد کے خواہشمند جوڑے کو لازمی ٹیسٹ کروانےچاہئیں کیوں کہ اس عمر کی ہر 19 میں سے 1 خاتون کی اولاد اے ڈی ایچ ڈی یا آٹزم کا شکار ہوسکتی ہے۔ البتہ مایوسی کفر ہے اور بروقت ٹیسٹ اور علاج سے بہت سے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔

Shadi Ke Baad Bach Jaldi Hona Chahiye

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Shadi Ke Baad Bach Jaldi Hona Chahiye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shadi Ke Baad Bach Jaldi Hona Chahiye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2218 Views   |   23 Aug 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

پہلا بچہ جلدی ہونا چاہئیے کیونکہ ۔۔ جانیئے یہ دعویٰ کتنا درست ہے؟ ماہرین اس سلسلے میں کیا کہتے ہیں

پہلا بچہ جلدی ہونا چاہئیے کیونکہ ۔۔ جانیئے یہ دعویٰ کتنا درست ہے؟ ماہرین اس سلسلے میں کیا کہتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پہلا بچہ جلدی ہونا چاہئیے کیونکہ ۔۔ جانیئے یہ دعویٰ کتنا درست ہے؟ ماہرین اس سلسلے میں کیا کہتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔