ماں بچے کو جنم دیتی ہے یہی وجہ ہے کہ اولاد بھی ساری زندگی ماں سے بے پناہ محبت کرتی ہے جس کا بڑا ثبوت گزشتہ دن بھارت میں دیکھنے کو ملا جس نے سب کو جذباتی کر دیا اور اب ہر طرف ان کی تعریفیں بھی ہو رہی ہیں۔
یہ کوئی اور نہیں بلکہ مشہور بھارتی پارٹی کانگریس کے جوان رہنما راہول گاندھی تھی جنہوں نے اپنی والدہ کے جوتوں کے تسمے خود اپنے ہاتھوں سے باندھے۔ ہوا کچھ یوں کہ بھارت کی ریاست کرناٹک کے ضلع مانڈیا میں جب کانگریس کی جانب سے " بھرت جودو یاترا " نامی ایک انتہائی بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
تو اس میں راہول گاندھی اور ان کی والدہ سونیا گاندھی لیڈر کے طور پر اس ریلی کی قیادت کر رہے تھے ایسے میں ساڑھی پر جوتے پہنے ہوئے سونیا گاندھی کے جوتوں کے تسمے کھل گئے۔
تو راہول گاندھی نے یہ نہ دیکھا کہ وہ ایک اتنے بڑے رہنما ہیں بلکہ انہوں نے والدہ کی خدمت کو سب سے پہلے اہمیت دی۔ یہی وجہ ہے کہ اس منظر نے سب کے دل جیت لیے۔