برین ٹیومر یا دماغ کی رسولی کیا ہے؟ اس کی ابتداء میں کیا علامات ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں؟

برین ٹیومر یا دماغ کی رسولی جس کا نام سنتے ہی لوگ کانپ اٹھتے ہیں۔ دماغ کی رسولی جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ دماغ کی بیماری ہے۔ اور بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں موت بھی واقع ہوسکتی ہے اور اس کے ساتھ اگرزیادہ پھیل جائے اور موت کا خطرہ نہ بھی ہو تو یادداشت متاثر ہونے کا، فالج کا، ہاتھ پیروں کے کنٹرول میں نہ رہنے کا، سر میں مستقل درد اور اسی طرح کی دوسری تکالیف خاص کر اعصابی نظام کے شدید متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔ یہ ٹیومر بھی کئی قسم کے ہوتے ہیں ، کچھ جان لیوا ہوتے ہیں جس میں انسان کے بچنے کے چانسز بہت کم ہوتے ہیں اور کچھ میں مندرجہ بالا تکالیف ہو سکتی ہیں۔

برین ٹیومر کی علامات:

برین ٹیومرکی بھی دو اقسام کہلائی جا سکتی ہیں ایک وہ جس میں بچنے کے چانسز نہیں ہوتے اور ایک وہ جس میں انسان بچ تو جاتا ہے لیکن اس میں اس کی بینائی بھی متاثر ہو سکتی ہے ، یادداشت جا سکتی ہے، اعصابی طور پر مفلوج ہو سکتا ہے۔ یہ مختلف مریضوں میں مختلف ہوتی ہیں یہ ان کی قوتِ مدافعت اور ان کی قوتِ ارادی پر بھی منحصر ہے۔ لیکن یہاں ہم برین ٹیومر کی سب میں یکساں علامات کے بارے میں بتائیں گے۔ جس سے پتہ چل سکتا ہے کہ مسئلہ پیچیدگی کی جا رہا ہے۔
سر درد
ہاتھ پیروں میں لڑکھڑاہٹ
بینائی کی کمی
سر درد کے ساتھ متلی اور الٹیاں
بولنے میں دشواری
یادداشت کی خرابی
وزن میں کمی اور کمزوری، تھکاوٹ
جسم کے ایک حصے کا سن ہونا
سماعت کا متاثر ہونا

برین ٹیومر کا علاج:

برین ٹیومر کے مرض کے علاج کا انحصار مریض کی حالت، عمر، قوتِ برداشت یا اس کی جسمانی کنڈیشن پر ہوتا ہے۔ بعض مریض اس قابل نہیں ہوتے یا ان کی جسمانی حالت ایسی نہیں ہوتی کہ وہ سرجری کی تکلیف برداشت کر سکیں ، یا ان کی عمر زیادہ ہوتی ہے تو سرجری کی صورت میں ان کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے تو ایسے میں ان کو دواؤں کے ذریعے مرض کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اگر دواؤں سے کنٹرول نہ ہو تو پھر ڈاکٹر سرجری کا آپشن اختیار کرتے ہیں لیکن کچھ مریضوں کی کنڈیشن یا مرض اس نہج پر پہنچ چکا ہوتا ہے کہ ان کا سرجری کے بغیر اور کوئی چارہ نہیں ہوتا تو ان کا سرجری کے ذریعے ٹریٹمنٹ کیا جاتا ہے۔ اسی لئے اس مرض کی اگر دی گئی علامات میں سے کچھ علامات ظاہر ہورہی ہیں تو فوراً اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Brain Tumor Ki Alamat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Brain Tumor Ki Alamat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Brain Tumor Ki Alamat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   34362 Views   |   10 Jul 2023
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

برین ٹیومر یا دماغ کی رسولی کیا ہے؟ اس کی ابتداء میں کیا علامات ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں؟

برین ٹیومر یا دماغ کی رسولی کیا ہے؟ اس کی ابتداء میں کیا علامات ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ برین ٹیومر یا دماغ کی رسولی کیا ہے؟ اس کی ابتداء میں کیا علامات ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔