ویسے تو اب سستا کچھ نہیں رہا۔ اگر ہم بات کریں کدو کے بیج کی تو پہلے کے مقابلے میں ان کی قیمت بھی بڑھ چکی ہے۔ لیکن پھر بھی یہ ڈرائی فروٹس کے مقابلے میں کہیں سستے ہیں اور اپنے اندر ان کی تمام خوبیاں بھی رکھتے ہیں۔ آج ہم آپ کو کدو کے بیج کے کچھ ایسے فائدے بتائیں گے جنھیں جان کر آپ انھیں اپنی روزانہ کی خوراک کا حصہ ضرور بنائیں گے۔ انھیں کھانے سے آپ کئی بیماریوں سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
کدو کے بیج کی غذائی اہمت
صرف 100 گرام کدو کے بیج میں 446 کیلوریز، 19 گرام فیٹ، 3.7 گرام سیچوریٹڈ فیٹ، 18 ملی گرام سوڈیم، 919 ملی گرام پوٹاشیم، 18 گرام ریشہ،19 گرام پروٹین، 5 فیصد کیلشیم، 18 فیصد آئرن اور 65 فیصد میگنیشیم پایا جاتا ہے۔ کدو کے بیجوں کو غذائیت کا پاور ہاؤس کہا جاتا ہے۔ ان میں مختلف اینٹی ایکسیڈینٹس بھی موجود ہوتے ہیں۔
کدو کے بیج کے فائدے
چونکہ ان میں کافی غذائیت ہوتی ہے اس لئے ان کا استعمال خوراک کی کمی کا احساس نہیں ہونے دیتا۔ وزن کم کرنے والے افراد اگر کدو کے بیج کھائیں تو ان میں توانائی کی کمی نہیں ہوگی اور دیر تک پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوگا جس سے کھانا کم کرنے میں مدد ملے گی
فائٹوسٹروجن کی موجودگی سے خواتین کو ماہواری میں درپیش مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ماہواری کے دوران درد میں کمی واقع ہوتی ہے اور بے قائدگی نہیں ہوتی۔
کدو ے بیج صرف خواتین کے لئے نہیں بلکہ مردوں کے لئے بھی مفید ہیں۔ ان میں زنک پایا جاتا ہے جو پروسٹیٹ کی بیماریوں کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔
جو لوگ نیند نہ آنے کی تکلیف کا شکار ہیں اور نیند کے لئے گولیاں بھی کھاتے ہیں انھیں کچھ عرصہ کدو کے بیج کو اپنی خوراک کا حصہ بنانا چاہیے کیوں کہ ان میں سیروٹونین ہوتا ہے جو نیند لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
کدو کے بیج ہائی بلڈ پریشر اور شوکر کے مریضوں کے لئے بھی بہترین اسنیکس ہیں کیوں کہ یہ خون میں شکر اور کولیسٹرول کی سطح کم رکھتے ہیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kaddu Ke Beej Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kaddu Ke Beej Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.