شادی کے ایک سال بعد اگر کسی جوڑے کے ہاں خوشخبری نہ ہو تو لوگوں کو تجسس ہونے لگتا ہے اور آئے دن خاتون سے یہ سوال پوچھ پوچھ کر اس کی زندگی عذاب بنائی جاتی ہے لیکن اگر کسی کے ہاں وقت سے پہلے بچے پیدا ہو جائیں تو بھی لوگ سکون کی سانس لینے نہیں دیتے ہیں۔
بالکل ایسا بھارتی اداکارہ نین تارا کے ساتھ ہوا جن کے ہاں 2 دن پہلے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ سب انہیں مبارکباد دے رہے ہیں وہیں سوشل میڈیا پر ان کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی نامور اداکارہ نین تارا اور وگنیش شوم کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہو رہی ہے۔
نین تارا کی شادی 4 مہینے قبل ہوئی تھی اور اتنی جلدی صحت مند بچوں کی پیدائش ممکن نہیں لہٰذا اس پر اعتراضات کیے جا رہے ہیں۔ لیکن یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ اداکارہ کے ہاں سیروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ جبکہ بھارت میں اس سال جنوری سے سیروگیسی کے ذریعے پیدائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
بھارت میں کچھ وقت کے لئے ادارہ صحت کی جانب سے سیروگیسی کی مدد سے پیدائش پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کے کچھ اصول ہیں اور اس میں ایک یہ اصول بھی ہے کہ اگر جوڑوں کی شادی کو 4 سال گزر گئے ہوں اور پھر بھی بچے کی پیدائش کا سلسلہ مکمل نہ ہو سکا ہو تو سیروگیسی کی مدد لے سکتے ہیں۔ مگر چونکہ اداکارہ کی شادی تو صرف 4 ماہ ہی گزرے ہیں اس لیے ہر کوئی حکومت اور محکمہ صحت سے سوال کر رہا ہے کہ جب اصول سب کے لیے برابر ہیں تو پھر اداکارہ کے لئے مساوی اصول کیوں نہیں ہیں ۔۔