کھانا بنانا یقیناً ایک خاص فن اور بہترین ہنر ہے جس کو کھانا بنانا آ جائے اس کو کبھی بھوکا رہنا نہیں پڑتا اور عموماً ہماری خواتین کھانے بہت اچھے اور زائقہ دار بنا لیتی ہیں، مگر ان کے لئے کچن کی صفائی اور برتنوں کو اچھی طرح سے صاف رکھنے میں بڑی مشکلات پیش آتی ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ کھانا آئل اور گھی میں بنتا ہے، اور یہ چکنائی پھر برتنوں کی نئی جیسی چمک کو متاثر کردیتی ہیں اور جلدی ہی آپ کے برتن پُرانے لگنے لگتے ہیں۔ مگر وومن کارنر سے جانیئے کہ کیسے آپ کچن میں موجود برتنوں کو صاف ستھرا اور چکنائی سے پاک بنا سکتی ہیں۔
نہ صرف برتن آج کے-فوڈ میں آپ کو کھانے کی چیزوں سے کپڑوں کو چمکانے کی بھی خاص ٹپس بتانے جا رہے ہیں۔
ٹاٹری کا استعمال:
٭ سفید کپڑوں کے داغ:
سفید کپڑے پہننے میں سب کو پسند ہیں مگر جب ان پر داغ لگ جائیں تو دھونا مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ یہ داغ ضدی ہو جاتے ہیں، ایسے میں آپ ٹاٹری پاؤڈر میں پانی ڈال کر کپڑوں کو بھگوئیں اور 1 گھنٹے بعد نکال کر دھولیں، سارے نشانات غائب ہو جائیں گے۔
٭
جلی ہوئی پتیلی کو صاف کرنے کی ٹپ
*ایک کپ پانی کو گرم کریں اور ابال آنے پر اس میں ایک چمچ ٹاٹری پاؤڈر ڈال کر جوش دے لیں.
* پھر اس میں دو چمچ میٹھا سوڈا، ایک چمچ سرکہ، دو چمچ لیموں کا رس اور آدھا چمچ برتن دھونے والا ڈٹرجنٹ مکس کرلیں ۔
* اب اس پانی کو جلے ہوئے برتنوں پر لگائیں اور کپڑا پھیر دیں، آپ دیکھیں گی کہ رگڑنے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور جمی ہوئی گندگی بھی آسانی سے صاف ہو جائے گی۔
چولہے اور فرش پر جما ہوا آئل
اکثر فرائڈ آئٹم بناتے ہوئے یا سالن میں بھگار لگاتے وقت چولہے یا فرش پر آئل کے چھینٹے پڑ جاتے ہیں جس کی وجہ سے آئل جم جاتا ہے، ایسے میں بیکنگ سوڈا کی ٹپ آپ کے لئے حاضر ہے۔
ٹپ
دو چمچ بیکنگ سوڈا، ایک چمچ ٹاٹری پاؤڈر، لیموں کا رس اور نمک مکس کریں۔ پھر اس پیسٹ کو فرش یا چولہے پر لگائیں اور کپڑے کی مدد سے رگڑ لیں، لیجیئے جلد ہی صاف ہو جائے گا آپ کا فرش اور چمک جائے گا چولہا ۔
ڈٹرجنٹ سے برتن دھونے میں مسئلہ
کچھ خواتین کو ڈٹرجنٹ سے برتن دھونے کی وجہ سے خارش کا مسئلہ ہو جاتا ہے یا پھر ان کی انگلیاں چھل جاتی ہیں یہ مسئلہ ان کی جسمانی بیماری کی وجہ سے ہوتا ہے کیونکہ ڈٹرجنٹ میں استعمال ہونے والا کیمیکل ہاتھوں کی جلد کو خراب کردیتا ہے، لہٰذا اگر آپ بھی اس مسئلے سے جان چھڑانا چاہتی ہیں تو استعمال کریں یہ ٹپ اور پائیں بیکنگ سوڈے سے زبردست فائدہ۔
ٹپ
دو چمچ بیکنگ سوڈا لیں، ایک چمچ ٹاٹری پاؤڈر اور اس میں تھوڑا سا پانی شامل کرکے مکس کرلیں اور اس میں تھوڑا سا سرکہ یا پھر لیموں کا رس شامل کر لیں۔ اس سے برتن دھوئیں آپ دیکھیں گی کہ برتن بھی چمک جائیں گے اور آپ کے ہاتھ بھی نہیں چھلیں گے۔
کھانوں کے اوپر جمے ہوئے تیل کو ہٹانے کا طریقہ:
• کھانا پکانے سے قبل جب آئل پتیلی میں ڈالتی ہیں اس وقت ایک چمچ نمک بھی ساتھ ہی شامل کرلیں، ایک چمچ ٹاٹری پاؤڈر کو اچھی طرح چمچ سے مکس کرلیں۔ ایسا کرنے سے اس محلول میں کچھ بلبلے بن جائیں گے جوکہ کھانا بننے کے بعد اوپری سطح پر نہیں جمیں گے۔
کچن کے چولہے، برنی اور ٹائلز میں لگی چکنائی کو صاف کرنے کا آسان طریقہ:
اکثر ہمارا توا پراٹھے بنانے یا آئلی آئٹم کو پکانے کی وجہ سے جل جاتا ہے یا پھر جب انڈہ بناتے ہیں تو وہ توے پر چپک جاتا ہے اور وہ جل جاتا ہے۔
ایسے توے کو صاف کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ:
• توے پر ایک چمچ نمک، ایک چمچ ٹاٹری پاؤڈر اور بیکنگ سوڈا ڈالیں۔
• اب ایک آلو کے دو ٹکڑے کرلیں اور ایک ٹکڑے کو کٹے ہوئے حصے کی طرف سے توے پر خوب رگڑیں۔
• لیجئیے کچھ ہی دیر میں آپ کے توے پر موجود تمام تر چکنائی اور جلی ہوئی میل آسانی سے صاف ہوجائے گی اور وہ بلکل صاف ہوجائے گا۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Tatri Ke Istemalat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tatri Ke Istemalat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.