آپ کو دل کی بیماری نہیں ہے لیکن کچھ مخصوص علامتیں ظاہر ہونا شروع ہوگئی ہیں تو ہوشیار ہو جائیں

دل کا دورہ آج کل ایک عام بیماری ہوگئی ہے، ہر دوسرا شخص دل کی بیماری میں مبتلا نظر آتا ہے۔ اس کی وجہ ہماری عادات و اطوار، ہمارا طرز زندگی ، ہماری ناقص غذا، دیر سے سونا دیر سے اٹھنا، چہل قدمی کی عادت نہ ہونا، ایک ہی جگہ دیر تک بیٹھے رہنا اور سگریٹ نوشی بھی ہے۔ اکثر اوقات دل کا دورہ لاعلمی یا وقت پر طبی امداد نہ ملنے کے سبب جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ یا پھر اکثر اسٹروک کی صورت میں فالج کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ اگر دل کے دورے کے بعد احتیاطی تدابیراختیارنہ کی جائے تو اس سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔
اگر آپ کو دل کی بیماری نہیں ہے لیکن کچھ مخصوص علامتیں ظاہر ہونا شروع ہوگئی ہیں تو ہوشیار ہو جائیں ،کیونکہ ان علامتوں کا اگلا قدم دل کا دورہ بھی ہو سکتا ہے۔ اسی لئے اگران علامتوں کو جان لیں تو بہتر ہوگا اور اس کی شدت سے بچنے کے لئے صحت مند غذا اور صحت مند عادات کو اپنانا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر سے بھی رجوع کریں۔ تاکہ وہ آپ کو درست مشورہ دے سکیں۔

ہارٹ اٹیک کی علامات کیا ہو سکتی ہیں؟

سینے میں درد اور تکلیف کا احساس:

اگر آپ کے سینے میں درد اور تکلیف یا گھٹن کا احساس ہورہا ہے تو یہ دل کے دورے کی کافی عام علامتوں میں سے ایک علامت ہے۔ اس میں درد سینے کے وسط میں یا تھوڑا سا دائیں جانب ہوسکتا ہے۔ یہ پٹھوں کے کھچاؤ کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔ /p>

سانس لینے میں دشواری:

دل کے دورے کی صورت میں سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے سینے میں کچھ اٹکنے کا احساس ہوتا ہے ، سانس کھینچ کر لینی پڑتی ہے۔ چکر آتے ہیں۔ لیکن چکر آنا ضروری نہیں ہیں۔/p>

درد کی شدت:

دل کے دورے میں درد کی شدت میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ یہ درد سینے سے پھیل کر بازو تک پہنچتا ہے اور انگلیوں تک آجاتا ہے، اس کے علاوہ اگر گردن یا جبڑوں میں درد ہے تو بھی دھیان رکھیں کہ یہ درد اگر پھیل کر بازو تک پہنچ رہا ہے تو یہ دل کے دورے کی علامت ہو سکتا ہے۔/p>

بلڈ پریشرمیں کمی یا زیادتی اور بے چینی:

بلڈ پریشر میں اچانک بہت کمی یا بہت زیادتی بھی دل کے دورے کی علامت ہو سکتی ہے۔اس میں چہرے کی رنگت تبدیل ہوجاتی ہے اور نیم غشی طاری ہونے لگتی ہے۔ طبیعت میں بےچینی اورگھبراہٹ پیدا ہوجاتی ہے۔ /p>

دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی:

اس میں دل کی دھڑکن میں بےترتیبی آجاتی ہے۔ دل تیز تیز دھڑکنے لگتا ہے۔ سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے ۔ چکرآنے لگتے ہیں،یہ تینوں علامات ہوں تو ہارٹ اٹیک کاخطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔ /p>

ٹھنڈے پسینے:

اگر سینے میں درد کے ساتھ ٹھنڈے پسینے بھی آنے لگیں تو یہ دل کے دورے کی علامت ہے۔ اس وقت فوری طور پر ہسپتال یا ڈاکٹرسے رجوع کرنے کی اشد ضرورت ہے، ورنہ بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔ /p>

احتیاط:

ہم اپنے روزمرہ معمولات اور عادات میں تبدیلی لاکر ہارٹ اٹیک سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

Dil Ka Dora Parne Ki Alamat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dil Ka Dora Parne Ki Alamat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dil Ka Dora Parne Ki Alamat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3208 Views   |   01 Jul 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 April 2024)

آپ کو دل کی بیماری نہیں ہے لیکن کچھ مخصوص علامتیں ظاہر ہونا شروع ہوگئی ہیں تو ہوشیار ہو جائیں

آپ کو دل کی بیماری نہیں ہے لیکن کچھ مخصوص علامتیں ظاہر ہونا شروع ہوگئی ہیں تو ہوشیار ہو جائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ کو دل کی بیماری نہیں ہے لیکن کچھ مخصوص علامتیں ظاہر ہونا شروع ہوگئی ہیں تو ہوشیار ہو جائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔