ایک سکہ فریج میں لازمی رکھیں کیونکہ ۔۔ فریج سے متعلق چند حیرت انگیز باتیں جسے جاننے کے بعد آپ کو بھی حیرانی ہوگی
آج کے موجودہ دور میں سائنس نے اتنی ترقی کرلی ہے کہ انسان طرح طرح سے تجربات کرنے لگا ہے۔
انٹرنیٹ پر ایسی کئی ویب سائٹس موجود ہیں جہاں روز مرہ استعمال ہونے والی چیزوں سے متعلق آسان ٹپس بتائی جاتی ہیں جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوں گی۔
آج ہم آپ کے ساتھ فریج سے متعلق ایک ایسی آسان ٹپ شئیر کرنے جا رہےہیں جو کہ آپ کی زندگی میں آسانی پیدا کر سکتی ہے۔
اکثر ہمارے گھروں میں بعض اوقات بجلی جانے کی وجہ سے فریج کئی گھنٹے کے لئے بند ہو جاتا ہے اور اس میں رکھے کھانے خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے، خاص طور پر فریزر میں رکھی وہ اشیاء جنہیں ایک بار غیر منجمد ہونے کے بعد دوبارہ فریز نہیں کرنا چاہیے۔
اگر تو آپ گھر پر ہی ہیں تو کوئی بڑے مسئلے کی بات نہیں لیکن اگر آپ سارا دن باہر گزار کر گھر واپس آتے ہیں تو کیسے پتا چلے گا کہ فریج چند گھنٹوں کے لئے بند تو نہیں رہا، یعنی فریزر میں رکھی اشیاء غیر منجمد ہونے کے بعد دوبارہ فریز تو نہیں ہو رہیں؟ یہ جاننے کے لیے کوئی جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اس کے لیے ایک سکہ ہی کافی ہے۔
یہ سادہ ٹیکنالوجی کچھ اس طرح ہے کہ ایک پیالے میں پانی ڈال کر اسے فریزر میں رکھ دیجئے اور جب یہ برف بن چکا ہو تو اس کے اوپر ایک سکہ رکھ دیجئے۔ اسے فریزر میں رکھ چھوڑیں۔ اب آپ جب ضرورت ہو اسے چیک کر سکتے ہیں۔
اگر سکہ برف کے اوپر ہی پڑا ہے تو سب ٹھیک ہے لیکن اگر یہ نیچے بیٹھ چکا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ فریج کافی گھنٹے بند رہی ہے جس کے باعث برف پگھلی اور سکہ نیچے چلا گیا۔
اس صورت میں آپ کو وہ کھانے باہر نکال دینے چاہئیں جنہیں دوبارہ فریز کر کے استعمال کرنا مناسب نہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sikka Fridge Mein Lazmi Rakhain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sikka Fridge Mein Lazmi Rakhain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.