صرف خوشبو ہی نہیں دیتا صحت کے لئے بھی مفید ہے، جانیئے خوشبودار پودے رات کی رانی کے صحت سے متعلق کرشماتی فوائد

خوشبو انسان کے موڈ کو خوشگوار بنانے کا بہترین زریعہ ہے، پودے اور پھول انسان کے موڈ کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، انہیں پودوں میں سے ایک خوشبودار پودا رات کی رانی ہے جس کو ہر کوئی پسند کرتا ہے۔
مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ بھینی بھینی خوشبو بکھیرتا رات کی رانی کا پودا صرف خوشبو دینے کے لئے ہی نہیں بلکہ صحت کے حوالے سے بھی بہت سے کرشماتی فوائد کا حامل ہے آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ خوبصورت اور خوشبودار پودا کھانسی نزلہ زکام اور بخار جیسی موسمی بیماریوں کو بھی دور کر سکتا ہے۔
وہ کیسے؟ آیئے آپ کو بتاتے ہیں رات کی رانی کے فوائد اور اس کو مختلف بیماریوں سے نجات کے لئے استعمال کرنے کے طریقے۔
رات کی رانی کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

• خشک کھانسی دور کرنے کے لئے

آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ رات کی رانی سے آپ کھانسی کا علاج بھی کر سکتے ہیں خشک کھانسی سے نجات کے لئے رات کی رانی کے چند پتّے لیں اور اُنہیں پیس لیں، اب اس کا رس نکال کر شہد کے ساتھ پانی میں ڈال کر پی لیں، ایسا کرنے سے خشک کھانسی سے نجات مل جائے گی۔

• نزلہ زکام

موسمِ سرما میں نزلہ زکام ہونا ایک عام مسئلہ ہے لیکن ان سے نمٹنے کے لئے لازمی نہیں کہ دواؤں کا استعمال کیا جائے نزلہ اور زکام سے نجات کے لئے رات کی رانی کے پتّوں اور پھولوں کو پانی میں اُبالیں اور پھر اُس میں تُلسی کے چند پتّے بھی شامل کرلیں، اس کو اتنا پکائیں کہ یہ قہوہ بن جائے اور پھر اُس قہوے کو پی لیں، موسم سرما میں روزانہ یہ قہوہ پینے سے آپ کو نزلے زکام سے مکمل چھٹکارا مل جائے گا۔

• بخار کا آسان علاج

بخار میں انسانی بےحد کمزوری کا شکار ہو جاتا ہے اور اس کی قوتِ مدافعت بھی کم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے نڈھال محسوس کرتا ہے رات کی رانی حیرت انگیز طور پر بخار دور کرنے کے لئے بھی بہترین ہے، اگر آپ کے گھر میں رات کی رانی کا پودا کا موجود ہے تو اس کی 3 گرام چھال اور 2 گرام پتے تلسی کے 2-3 پتوں کے ساتھ لیں، اسے پانی میں کچھ دیر اُبالیں اور دن میں دو مرتبہ پی لیں۔

• بے چینی دور کرنے کے لئے بہترین

اکثر موسمی تبدیلی یا کھانے پریشانی کی وجہ سے انسان بےچینی محسوس کرتا ہے رات کی رانی کی خوشبو بےچینی اور ڈپریشن کو دور کرنے کے لئے بہترین آروما تھراپی ہے، اس کے علاوہ رات کی رانی کا تیل بھی ڈپریشن، ذہنی تناؤ اور بےچینی کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، یہ دماغ میں سیرٹونن کی سطح کو بڑھانے اور موڈ کو منظم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

Rat Ki Rani Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Rat Ki Rani Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rat Ki Rani Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4846 Views   |   07 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 October 2024)

صرف خوشبو ہی نہیں دیتا صحت کے لئے بھی مفید ہے، جانیئے خوشبودار پودے رات کی رانی کے صحت سے متعلق کرشماتی فوائد

صرف خوشبو ہی نہیں دیتا صحت کے لئے بھی مفید ہے، جانیئے خوشبودار پودے رات کی رانی کے صحت سے متعلق کرشماتی فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صرف خوشبو ہی نہیں دیتا صحت کے لئے بھی مفید ہے، جانیئے خوشبودار پودے رات کی رانی کے صحت سے متعلق کرشماتی فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔