ذیابطیس کے مریضوں کے لیے ہر موسم کی اپنی ہی خاص احتیاطیں ہوتی ہیں، کسی بھی موسم کی شدت ان پر منفی اثرات ڈال سکتی ہیں۔چاہے شدید گرمی ہو یا شدید سردی دونوں ان کے لئے خطرناک ہو جاتی ہیں۔ خاص طور پر گرمیوں میں جب دن لمبے ہوتے ہیں اور زیادہ درجہ حرارت اور نمی آپ کے خون میں شوگر کی سطح پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ اس کے لئے اچھی طرح سے ہائیڈریٹ ہونا، کاربوہائیڈریٹ والے کھانوں سے پرہیز اور زیادہ فائبروالی غذا ذیابطیس کے شکار لوگوں کو گرم موسم میں صحت مند رہنے میں مدد دے سکتی ہے۔
پانی کا زیادہ استعمال، کھیرے کا جوس، ناریل پانی گرمیوں میں فائدہ مند بھی ہیں اور فرحت کا احساس بھی دلاتے ہیں۔ اس کے علاوہ تازہ کچا سلاد بھی بہت مفید رہتا ہے۔ جبکہ کیلا، سیب اور بیر بھی کھائے جا سکتے ہیں۔
ماہرینِ غذائیت نے ذیابطیس کے مریضوں کے لیے موسم گرما کے لئے خاص طور پر مفید مشروبات، پھل اور سبزیاں بتائی ہیں۔
مشروبات
لیموں پانی (شکر کے بغیر)
ناریل پانی
تازہ پھلوں کا جوس
ہربل چائے
سبز یا سادہ شکر کے بغیر چائے
کھیرے کا جوس
گرمیوں میں ہائیڈریٹ رہنا ہرایک کے لیے ضروری ہے، خاص طور پراگرآپ شوگرکے مریض ہیں، پانی کی کمی آپ کے خون میں شوگر کی سطح کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔ پانی کا استعمال ہاضمے میں بھی مدد کرتا ہے، جسم سے فاضل مادوں کو صاف کرتا ہے ۔ پانی کی کمی کسی کی جسمانی صلاحیت اور دماغ کے کام کرنے کی صلاحیت کو نمایاں طور پر کم کر سکتی ہے۔ اسی لئے گرمی کے موسم میں پانی کا استعمال انتہائی اہم ہے۔
سبزیاں
پالک
بروکلی
چقندر
گوبھی
پھلیاں
ذیابطیس کے مریضوں کے لیے، کاربوہائیڈریٹ والی غذاؤں کا کم استعمال اس بات کو یقینی بنائے گا کہ خون میں شوگرکی سطح کو بہتر طریقے سے منظم کیا جائے۔ اگرخون میں شوگرکی سطح اعتدال میں نہیں ہوگی تو طبیعت بگڑ بھی سکتی ہے۔
سبزیاں اورپھل غذا کو متوازن بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں، جو ورزش کے ساتھ ساتھ صحت مند طرز زندگی بنانے میں بھی مددگار ہوتے ہیں۔ فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے تازہ سبزیاں بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔
پھل
اسٹرابیری
بلیک بیریز
بلیو بیریز
سنگترہ
آڑو
بیر
ناشپاتی
کیلا
ان کے کم سے درمیانے درجے کے گلیسیمک انڈیکس کی وجہ سے، زیادہ تر تازہ پھل خون میں گلوکوز کی سطح میں تیزی سے اضافے کا سبب نہیں بنتے ہیں جیسا کہ کاربوہائیڈریٹ پر مشتمل کھانے کی اشیاء جیسے روٹی وغیرہ ۔ آپ کی گرمیوں کی خوراک میں کم کارب، فائبرسے بھرپور پھل جیسے کیلے، سیب اور یہاں تک کہ بیر کو شامل کرنا حیرت انگیز کام کرے گا۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Shadeed Garmi Aur Sugar Ke Mareez and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shadeed Garmi Aur Sugar Ke Mareez to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
کیا آپ کے گھرمیں بھی شوگر کے مریض موجود ہیں تواس شدید گرمی میں ان کو کون سے پھل اور سبزیاں دی جائیں؟
کیا آپ کے گھرمیں بھی شوگر کے مریض موجود ہیں تواس شدید گرمی میں ان کو کون سے پھل اور سبزیاں دی جائیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ کے گھرمیں بھی شوگر کے مریض موجود ہیں تواس شدید گرمی میں ان کو کون سے پھل اور سبزیاں دی جائیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔