بِنا ڈائیٹنگ وزن کیسے کم کیا جائے؟ جانیئے جانیئے وہ طریقے جو کر سکتے ہیں آپ کے وزن میں حیرت انگیز کمی وہ بھی بِنا ڈائیٹ کیے

بڑھتا ہوا وزن آج کل سب ہی کی پریشانی کی وجہ ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے لوگ کئی جتن کرتے ہیں لیکن ان سب میں سب سے مشکل کام ہے وزن کم کرنے کے لئے ڈائیٹنگ کرنا کیونکہ اس میں آپ کو بہت سوچ سمجھ کر پلان کے مطابق کھانا پینا ہوتا ہے۔

لیکن یہ ضروری نہیں کہ صرف ڈائیٹنگ کر کے ہی وزن کم کیا جائے، آج ہم لائے ہیں آپ کے لئے چند ایسے طریقے جن کو اپنا کر آپ بھی کر سکیں گے اپنا وزن کم وہ بھی بِنا ڈائیٹ کیئے تو آیئے پھر شروع کرتے ہیں۔

• پروٹین والا ناشتہ

پروٹین سے بھرپور ناشتہ کرنے سے آپ کا میٹابولزم تیز ہوتا ہے اور جتنا زیادہ آپ کا میٹابولزم تیز ہوتا ہے اتنا ہی تیزی سے آپ کا وزن بھی کم ہوتا ہے، کوشش کریں کہ اپنی روز مرہ کی غذا میں انڈے دودھ دہی، گوشت، دالوں اور دلیوں کا استعمال کریں تاکہ آپ کو زیادہ سے زیادہ پروٹین مل سکے۔

• بے وقت بھوک سے جان چھڑائیں

اکثر وزن بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ہم فراغت میں بے وقت بھوک کا شکار ہو جاتے ہیں اور کچھ نہ کچھ کھانے کا ارادہ کر کے میٹھا یا کوئی بھی فیٹ والی غذا کا استعمال کرتے ہیں جو وزن بڑھنے کا سبب بنتی ہے، اس لئے جب کبھی بےوقت بھوک لگے تو پھل کھائیں یا پھر ہربل ٹی پینے کی عادت ڈال کیں جس سے بھوک کا احساس ختم ہو سکے اور میٹابولزم بھی بڑھے۔

• کھانے کو اچھی طرح چبائیں

ہماری ایک غلطی یہ بھی ہوتی ہے کہ ہم کھانے کو اچھی طرح چبا کر نہیں کھانے اور یہی وجہ ہے کہ غذائیت سے محروم رہ جاتے ہیں اس لئے کوشش کریں کہ ہر نوالے کو کم سے کم 25 مرتبہ چبائیں۔

• غذا میں فائبر کا اضافہ کریں

ہماری غذا میں پروٹین کے علاوہ فائبر کی وافر مقدار ہونا بھی بےحد ضروری ہے اس لئے اپنے دن کا آغاز جو کے دلیے سے کریں اور دن بھر ایسی غذاؤں کا انتخاب کریں جن میں فائبر کی وافر مقدار موجود ہو۔

• غذا میں مصالحوں کا استعمال

کھانے پینے میں مصالحوں کو شامل کرنا بےحد ضروری ہے کیونکہ مصالحے صرف آپ کے کھانوں کا ذائقہ ہی نہیں بلکہ آپ کی ٹیسٹ بڈ کو بھی متحرک کرتے ہیں جب آپ مصالحوں والا کھانا کھاتے ہیں تو کھاتے بھی رُک رُک کر ہیں اور پانی بھی زیادہ سے زیادہ پیتے ہیں کالی مرچ اور ہلدی جیسے مصالحوں کے استعمال سے آپ کو میٹابولزم تیز ہوتا ہے اور ہارمونز متوازن رہتے ہیں۔

Bina Dieting Ke Wazan Kam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bina Dieting Ke Wazan Kam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bina Dieting Ke Wazan Kam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   10131 Views   |   28 Sep 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

بِنا ڈائیٹنگ وزن کیسے کم کیا جائے؟ جانیئے جانیئے وہ طریقے جو کر سکتے ہیں آپ کے وزن میں حیرت انگیز کمی وہ بھی بِنا ڈائیٹ کیے

بِنا ڈائیٹنگ وزن کیسے کم کیا جائے؟ جانیئے جانیئے وہ طریقے جو کر سکتے ہیں آپ کے وزن میں حیرت انگیز کمی وہ بھی بِنا ڈائیٹ کیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بِنا ڈائیٹنگ وزن کیسے کم کیا جائے؟ جانیئے جانیئے وہ طریقے جو کر سکتے ہیں آپ کے وزن میں حیرت انگیز کمی وہ بھی بِنا ڈائیٹ کیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔