مسری اور سونف کو ملا کر کھانے کے حیران کن فوائد

سونف اور مسری کو ملاکر کھانا بیشتر افراد کو پسند ہے۔ یہ سانس کی تازگی کے ساتھ ساتھ نظام انہضام کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔ اگر آپ بھی اس میٹھے پتھر سے دور رہتے ہیں تو اس کے فوائد جان کرآپ اس کے استعمال کا معمول بنالیں گے۔ اگر یقین نہیں آتا تو اس کے درج چند فوائد آپ کو قائل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

۱۔ کھانے کے بعد چٹکی بھر مسری اور سونف کو ملا کر کھانے سے سانسوں کی ناخوشگوار بُوکو دور ہوتی ہے، نیز ہاضمہ فوری کام شروع کر دیتا ہے۔
۲۔ مسری کھانے کے خون کی کمی پوری ہوتی ہے۔
۳۔ مسری کا استعمال یاداشت کو بہتربناتاہے، جبکہ دماغی تھکاوت بھی کم کرتا ہے۔
گرم دودھ میں مسری کی کچھ مقدار ملا کر سونے سے پہلے پی لیں، یہ یاداشت بہتر بنانے کے لیے موثر ٹوٹکے کی طرح کام کرتی ہے۔

۴۔ مسری کو پانی میں حل کرکے پینا بینائی کو مستحکم رکھنے اور اسے بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔
۵۔منہ کا ذائقہ بہتر بنانے کے ساتھ یہ کھانے کے بعد طاری ہونے والے بھاری پن کو دور کرکے جسمانی توانائی کی سطح بڑھاتی ہے۔

ناک سے خون کو روکنے میں ممکنہ طور پر مددگار
ہوسکتا ہے کہ سننے میں حیران کن لگے مگر مصری نکسیر پھوٹنے کے بعد ناک سے بہنے والے خون کو فوری روکنے میں مدد دیتی ہے، اس کے لیے بس مسری کے ٹکڑے پانی میں ڈالیں اور کسی حد تک گھلنے کا انتظار کریں۔ اس کے بعد پانی کے چند قطرے ناک میں ڈالنا فوری طور پر خون روکتا ہے۔

انتباہ
ویسے تو مسری کے متعدد فوائد ہیں مگر یہ بات ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ چونکہ اس میں مٹھاس کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے تو اسے زیادہ مقدار میں استعمال سے گریز کرنا چاہئے، ذیابیطس کے مریضوں کو اس سے دور رہنا چاہئے جبکہ استعمال کو معمول بنانے سے پہلے ڈاکٹر سے بھی مشورہ کریں۔

Misri Aur Saunf Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Misri Aur Saunf Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Misri Aur Saunf Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib shahzad  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   42692 Views   |   31 Mar 2020
About the Author:

Aqib shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

Misri ki miqdaar bta dy or soanf ki b

  • Hira, Krachi

مسری اور سونف کو ملا کر کھانے کے حیران کن فوائد

مسری اور سونف کو ملا کر کھانے کے حیران کن فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مسری اور سونف کو ملا کر کھانے کے حیران کن فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔