بال کاٹنا مہنگا پڑگیا ۔۔ ہیئر ڈریسر کی معمولی غلطی کی وجہ سے 2 کروڑ کا نقصان، جانیں ایسا کیا ہوا تھا؟

بال ایسی چیز ہیں جو ہر ایک کو ہی عزیز ہوتے ہیں، اسلیئے زیادہ تر لوگ چاہے پھر وہ خواتین ہوں یا مرد حضرات بال کٹوانے کے معاملے میں ہر کسی پر بھروسہ نہیں کرتے بلکہ ایک ہی جگہ سے کٹواتے ہیں۔ کیونکہ نائی کی زرا سی غلطی آپ کی شخصیت بگاڑ سکتی ہے۔ پر بعض اوقات ہیئر ڈریسر کو غلطی بھاری پڑ جاتی ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارت کی ماڈل آشنا رائے کے ساتھ پیش آیا ۔ جو 2018 میں نیو دہلی کے ایک ٹاپ ہوٹل میں قیام کیا اور اس دوران اس ہوٹل کے سیلون میں وہاں گئيں اور ان کے عملے سے درخواست کی کہ ان کے بال صرف لمبائی سے چار انچ تک ٹرم کر دیں-

مگر اس سیلون کے عملے کی ناتجربہ کاری کے سبب جب انہوں نے ٹرمنگ کے بعد اپنے بالوں کو دیکھا تو ان کو اندازہ ہوا کہ انہوں نے ان کے سر پر صرف چار انچ تک بال چھوڑے اور باقی سارے بال کاٹ دیے جس نے ان کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا-

کافی جھگڑے کے بعد آشنا رائے نے اس سیلون کے خلاف کیس کر دیا جس کا تاریخی فیصلہ گزشتہ ہفتے سامنے آیا جس میں کہا گیا کہ آشنا رائے ایک ماڈل تھیں اور ان کی مختلف بالوں کی صحت کو بہتر بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ تھا جن کے لیے وہ ماڈلنگ کر رہی تھیں۔ بالوں کی اس کٹنگ کے سبب ان کو ان کانٹریکٹ سے بھی ہاتھ دھونے پڑے جس نے ان کو معاشی نقصان سے دو چار کیا اس کے ساتھ ساتھ سخت ذہنی اذیت اور صدمے سے بھی گزرنا پڑا-

ان کی ان کے بالوں کے ساتھ ایک جذباتی لگاؤ بھی تھا اور اس کے علاوہ انہوں نے اپنے بالوں کی خوبصورتی اور نشو نما پر خطیر رقم بھی خرچ کی ہوئی تھی جو کہ ان بالوں کے کٹنے کی صورت میں ان کے لیے سخت تکلیف کا سبب بنی-

اس وجہ سے عدالت کے مطابق اس تمام نقصان کی ذمہ داری اس سیلون کے مالکان پر عائد ہوتی ہے اس لیے ہرجانے کے طور ان کو آٹھ ہفتوں میں دو کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ یہ فیصلہ اس حوالے سے تاریخی فیصلہ ہے کہ اس میں ماڈل کو ان کے نقصان کی بھر پائی بھی ہو گئی اور باقی لوگوں کو سبق بھی مل گیا کہ آئندہ ایسی غلطی کو نہ دہرائیں-

Bal Katna Mehnga Per Gaya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bal Katna Mehnga Per Gaya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bal Katna Mehnga Per Gaya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In News  |   0 Comments   |   2063 Views   |   23 Nov 2022
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بال کاٹنا مہنگا پڑگیا ۔۔ ہیئر ڈریسر کی معمولی غلطی کی وجہ سے 2 کروڑ کا نقصان، جانیں ایسا کیا ہوا تھا؟

بال کاٹنا مہنگا پڑگیا ۔۔ ہیئر ڈریسر کی معمولی غلطی کی وجہ سے 2 کروڑ کا نقصان، جانیں ایسا کیا ہوا تھا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بال کاٹنا مہنگا پڑگیا ۔۔ ہیئر ڈریسر کی معمولی غلطی کی وجہ سے 2 کروڑ کا نقصان، جانیں ایسا کیا ہوا تھا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔