وزن میں کمی لاکر آپ کو خوبصورت اور اسمارٹ بنائے ، جانیے ہر گھر میں موجود صرف دو چیزوں سے وزن میں کمی کا سادہ اور آسان نسخہ

ادرک اور کالا نمک:

ادرک اور کالا نمک کا استعمال، جیسا کہ اس کے عنوان سے ہی آپ کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ یہ دونوں زود ہضم اور قوت ہاضمہ کو مضبوط بنانے والی غذائیں ہیں، یہ دونوں چیزیں وہ ہیں جو ہر گھر میں موجود ہوتی ہیں۔ ان کا استعمال مختلف کھانوں میں کیا جاتا ہے۔ خاص کر ادرک اور لہسن کے بغیرتو شاذونادر ہی کوئی کھانا بن پاتا ہے۔ یہ دونوں چیزیں گیس اور معدے کے مسائل میں اکسیر ہیں۔ لیکن ان دونوں چیزوں کو استعمال کیسے کیا جائے آئیے جانتے ہیں۔

ادرک اور کالا نمک کے کچھ فوائد:

ادرک کے ساتھ کالا نمک کو استعمال کرنا کتنا موثر ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ بات سب ہی جانتے ہوں گے،ادرک کے بارے میں اوراس کے فوائد کے بارے میں تو جتنا لکھا جائے اتنا کم ہے۔ اس میں آنتوں کے افعال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سانس کی نالی کی تنگی دور کرنے کی بھی خصوصیت ہوتی ہے۔ یہ بلغمی مزاج لوگوں کے لئے خاص طور پر بہت مفید ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس آپ کے سانس کے ٹریک کو ہموار کر دیتے ہیں۔ جس سے پھیپھڑوں کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے۔ کالا نمک کے ساتھ اس کے استعمال سے اس کی افادیت دوچند ہو جاتی ہے۔ ان دونوں چیزوں کے استعمال سے کیونکہ ہاضمہ اچھا ہوتا ہے تو اس سے وزن کم کرنے میں بھی خاصی مدد ملتی ہے۔ حکماء عام طور پر اپنے چورن اور دواؤں میں ان دونوں چیزوں کا خاصا استعمال کرتے ہیں۔

ادرک اور کالا نمک کے استعمال کے چند نسخے:

کاڑھا بنا کر پئیں:

1 کپ پانی میں ادرک کا 1 انچ کا ٹکڑا لے کر اچھی طرح کچل کر پانی میں ڈال کر ابال لیں دیں۔ اس کے بعد اس میں چٹکی بھر کالا نمک ملا کر پی لیں۔

چبا کر کھائیں:

ادرک چبا کر کھانا بہت مفید ہے۔ اپنے کھانوں یں باریک باریک کاٹ کر ڈالیں اور کھائیں۔ اس سے آپ کو بہت فائدہ ہوسکتا ہے۔

ادرک کا رس:

ادرک کا رس نکال کر اس میں تھوڑا سا کالا نمک ڈال کر چاٹا جا سکتا ہے۔ یہ بھی فائدے مند ہے لیکن بلڈ پریشر کے مریض ذرا احتیاط کریں۔

ادرک اور کالا نما کے جسمانی صحت پر فوائد

وزن میں کمی لانی ہے؟

جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا ہے کہ یہ دونوں چیزیں کھانوں کو زود ہضم بناتی ہیں۔ میٹابولزم کو تیز ترکرتی ہیں، وزن بڑھنے کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ غذا ہماری آنتوں میں دیر تک موجود رہتی ہے جس کی وجہ سے ہمارا وزن بڑھتا ہے، ان دونوں چیزوں کے استعمال سے آنتیں اپنا کام جلدی جلدی کرتی ہیں جس سے جسم میں غذا کا بوجھ نہیں رہتا۔

جھریوں میں کمی لائے:

ادرک میں کیونکہ اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہیں تو یہ جسم میں خون کی روانی کو بہتری کی طرف لاتے ہیں۔ یہ فری ریڈیکلز کوبننے سے روک کرکینسرکے خطرے کو بھی کم کرتے ہیں۔ اسی طرح دورانِ کون بہتر ہونے سے چہرے کی رونق بھی بحال رہتی ہے اور جھریاں کم ہوتی ہیں، جلد جوان رہتی ہے۔

تیزابیت اور گیس کا مسئلہ :

آج کل ہر دوسرا شخص معدے کے مسائل کا شکار نظر آتا ہے۔ تیزابیت، گیس اور کھٹی ڈکاریں یہ سارے مسائل ہر جگہ موجود ہیں اسکی وجہ ہماری طرز زندگی کی خرابی ہے۔ دیر سے کھانا، دیر سے سونا اور مرغن غذاؤں کا استعمال۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے : 1 کپ پانی میں کچلی ہوئی ادرک ڈالیں۔ جب پانی اچھی طرح ابل جائے تو اس میں ایک چٹکی ہینگ اور کالا نمک ڈال کر پانی کو ابال آنے دیں۔ پھر چولہے سے اتار لیں، کچھ دیر ٹھنڈا ہونے دیں۔ جب پانی تھوڑا سا ٹھنڈا ہو جائے تو پی لیں۔ فوری طور پر آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

Adrak Aur Kala Nemak Se Wazan Kam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Adrak Aur Kala Nemak Se Wazan Kam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Adrak Aur Kala Nemak Se Wazan Kam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2636 Views   |   30 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

وزن میں کمی لاکر آپ کو خوبصورت اور اسمارٹ بنائے ، جانیے ہر گھر میں موجود صرف دو چیزوں سے وزن میں کمی کا سادہ اور آسان نسخہ

وزن میں کمی لاکر آپ کو خوبصورت اور اسمارٹ بنائے ، جانیے ہر گھر میں موجود صرف دو چیزوں سے وزن میں کمی کا سادہ اور آسان نسخہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وزن میں کمی لاکر آپ کو خوبصورت اور اسمارٹ بنائے ، جانیے ہر گھر میں موجود صرف دو چیزوں سے وزن میں کمی کا سادہ اور آسان نسخہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔