بلیچ سے جلے ہوئے چہرے کو صاف کرتا ہے ۔۔ کیلے کے چھلکوں کا مساج کرنے سے کون سے فائدے ہوتے ہیں؟ جانیں بیکار چھلکوں کو کارآمد بنانے کے طریقے

کیلے آئرن سے بھرپور پھل ہے جس کے چھلکوں میں الکائنی آئرن کی خصوصیات پائی جاتی ہیں جن کی مدد سے کیلے کے یہ بیکار چھلکے بھی کارآمد بن جاتے ہیں۔ ہم نے پہلے بھی آپ کو کیلے کے چھلکوں کی افادیت سے آگاہ کیا ہے آج آپ کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے ہم کچھ ٹپس بتا رہے ہیں، اپ بھی استعمال کریں اور خوبصورت نظر آئیں۔

خوبصورتی میں کیلے کے چھلکوں کا کردار:

٭ بلیک ہیڈز:

چہرے پر بلیک اور وائٹ ہیڈز نکل آتی ہیں جو کسی طورنہیں نکلتی ہیں۔ ان کو اوپنر کی مدد سے صاف کرنے پر یہ چہرے پر داغ دھبے چھوڑ جاتی ہیں جس کی وجہ سے خواتن بلیک ہیڈز پر دھیان نہیں دیتیں اور جلد پر مزید داغ پڑنے لگتے ہیں۔ کیلے کے چھلکوں کو چہرے پر روزانہ رگڑنے سے نہ تو بلیک ہیڈز نکلیں گیں اور نہ ہی کوئی داغ رہے گا۔ اس میں موسا سیپٹینیئس نامی کیمیکلز پائے جاتے ہیں جو گندگی کو جلد سے نکالنے کا کام کرتی ہے۔

٭ بلیچ سے جلد جل گئی:

اکثر خواتین ایک مہینے میں 2 مرتبہ چہرے پر بلیچ کرتی ہیں اور کچھ اس سے بھی زیادہ مرتبہ چہرے کو خوبصورت بنانے کے لئے بلیچ کرتی ہیں جس سے ان کا چہرہ جل جاتا ہے کیونکہ بلیچ میں مرکری کی مقدار کا زیادہ استعمال پایا جاتا ہے۔ ان تمام خواتین کو چاہیے کہ وہ کیلے کے چھلکوں کا ماسک لگائیں۔

ماسک بنانے کیلئے:

کیلے کے چھلکوں کو بلینڈر میں ڈالیں اور آدھا کپ پانی ڈال کر ان کو اچھی طرح بلینڈ کرلیں تاکہ ایک مائع تیار ہو جائے۔ اب اس میں 1 چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر مکس کریں اور اس کا لیپ چہرے پر 15 منٹ کیلئے دن میں لازمی کریں اس سے جلد کی صفائی بھی ہوگی اور رنگت میں نکھار بھی آئے گا۔

٭ اضافی بالوں کے لئے:

اپنے چہرے کو دھو کر خشک کریں اور ہلکا سا ٹیلکم پاؤڈر لگا کر کیلے کے چھلکے کو اپنے چہرے پر اس جگہ رکھیں جہاں بال زیادہ ہیں اور بالوں کی مخالف سمت میں زور سے رگڑیں یوں وہ بال جن کی جریں کمزور ہوں گی وہ چھلکے کے ساتھ نکلنا شروع ہو جائیں گے اور روزانہ کا عمل ان اضافی بالوں سے جان چھڑانے میں بھرپور مدد کرے گا۔

٭ میک اپ سے بدنما:

اضافی میک اپ کرنے سے بھی چہرہ بدنما لگنے لگتا ہے اس لیے آپ جب میک اپ ہٹائیں اور چہرہ دھوئیں تو ایک چھلکے سے اچھی طرح چہرے کا مساج کرکے 30 منٹ کیلئے یونہی چھوڑ دیں اور پھر صاف پانی سے منہ دھو لیں۔ یہ ایک کلینزر کا بھی کام کرتا ہے۔

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   5567 Views   |   12 Oct 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about بلیچ سے جلے ہوئے چہرے کو صاف کرتا ہے ۔۔ کیلے کے چھلکوں کا مساج کرنے سے کون سے فائدے ہوتے ہیں؟ جانیں بیکار چھلکوں کو کارآمد بنانے کے طریقے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (بلیچ سے جلے ہوئے چہرے کو صاف کرتا ہے ۔۔ کیلے کے چھلکوں کا مساج کرنے سے کون سے فائدے ہوتے ہیں؟ جانیں بیکار چھلکوں کو کارآمد بنانے کے طریقے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.