ہارٹ اٹیک کا باعث بننے والی 13 حیران کن وجوہات

دل کے دورے کا سبب بننے والے کچھ عناصر ہر ایک کو معلوم ہوتے ہیں یعنی ایک عام فرد کو بھی اندازہ ہے کہ موٹاپا، ذیابیطس اور بلڈ پریشر اس جان لیوا دورے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔
اسی طرح تمباکو نوشی اور سست طرز زندگی بھی بڑے عناصر میں سے ایک ہیں مگر بہت کم افراد ان چندغیر معمولی وجوہات سے واقف ہوتے ہیں جو آپ کے دل کے لیے خطرہ کئی گنا بڑھا دیتے ہیں۔
تو اپنے تحفظ اور معلومات میں اضافے کے لیے ان حیران کن وجوہات کو جاننا ضروری ہے جو کسی بھی موقع پر زندگی بچانے کے کام آسکتی ہیں۔

نیند کی کمی
اگر نیند کی کمی کو معمول بنالیا جائے تو تھکاوٹ کے ساتھ چڑچڑے پن کا سامنا ہوتا ہے مگر یہ دل کے دورے کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ چھ گھنٹے سے کم سونے کے عادی ہوتے ہیں، ان میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتا ہے، اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ نیند کی کمی بلڈ پریشر میں اضافہ کرتی ہے جو کہ دل کے لیے اچھا نہیں ہوتا۔

آدھے سر کا درد
جن لوگوں کو اکثر سر کے اس درد کا سامنا ہوتا ہے ان میں زندگی میں کسی وقت دل کے دورے کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ خاص طور پر ایسا درد جس میں عجیب آوازیں سنائی دیں یا کچھ عجیب سا محسوس ہو، یہ دل کے مسائل کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

ہوائی آلودگی
ہارٹ اٹیک اس وقت بہت عام ہوجاتے ہیں جب فضائی آلودگی کی شرح بہت زیادہ ہو، جو لوگ آلودہ ہوا میں سانس لینے پر مجبور ہوتے ہیں ان میں شریانوں میں خون جمنے یا لوتھڑے بننے اور امراض قلب کا امکان زیادہ ہوتا ہے، اسی طرح ٹریفک جام میں پھنسے رہنا بھی خطرناک ہوسکتا ہے کیونکہ گاڑیوں کے دھویں کے ساتھ غصہ یا ذہنی جھنجھلاہٹ ہارٹ اٹیک کا باعث بن سکتی ہے۔

منفی یا مثبت جذبات کا غلبہ
غصہ، دکھ اور تناﺅ دل کے مسائل کا باعث بنتے ہیں یہ تو سب کو معلوم ہے مگر خوشی کے لمحات بھی کبھی کبھار ہارٹ اٹیک کا باعث بن سکتے ہیں، جیسے کسی شادی یا اولاد کے بچوں کی پیدائش سے ہونے والی خوشی بھی جان لیوا ہوسکتی ہے۔

سخت جسمانی محنت
ویسے تو جسمانی ورزش طویل المعیاد بنیادوں پر دل کو تحفظ دیتی ہے مگر بہت زیادہ ورزش کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، لگ بھگ چھ فیصد ہارٹ اٹیک شدید جسمانی محنت کے نتیجے میں سامنے آتے ہیں ، خاص طور پر غصے یا پریشانی کی صورت میں بہت زیادہ جسمانی سرگرمیوں سے گریز کیا جانا چاہیے۔

زیادہ کھانا
ایک امریکی تحقیق کے مطابق امراض قلب کے شکار افراد میں زیادہ کھانے کے نتیجے میں اگلے دو گھنٹے تک دل کے دورے کا خطرہ چار گنا زیادہ ہوتا ہے۔بہت زیادہ مقدار میں خوراک جسم میں متعدد ایسے عناصر کو حرکت میں لے آتی ہے جو دل کے دورے کا باعث بن سکتے ہیں، مثال کے طور پر خوراک کا استعمال دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر کو بڑھا دیتا ہے جبکہ کھانے میں شامل فیٹی ایسڈز دوران خون میں شامل ہوجاتے ہیں یا انسولین کی شرح بڑھا دیتے ہیں جو دل کی شریانوں کو سکیڑ دیتے ہیں اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

دمہ
اگر آپ کو پھیپھڑوں کا یہ مرض لاحق ہے تو ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی 70 فیصد تک بڑھ چکا ہے، اگر تو آپ اسے ان ہیلر سے کنٹرول رکھتے ہیں تو بھی یہ خطرہ عام معمول سے زیادہ ہوتا ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ دمہ کے باعث اکثر افراد سینے کی گھٹن کو نظر انداز کردیتے ہیں جو کہ ہارٹ اٹیک کی ایک ابتدائی علامت بھی ہے۔

کھیل دیکھتے ہوئے جذباتی ہونا
جی ہاں واقعی کھیل کو دیکھتے ہوئے بھی ہارٹ اٹیک ہوسکتا ہے، جس کی وجہ اپنی ٹیم کے ساتھ ہونے والی وابستگی ہے اور اگر ٹیم کی کارکردگی خراب ہو تو اس کا دھچکا سب سے زیادہ دل کو ہی برداشت کرنا پڑتا ہے۔

الکوحل و منشیات کا استعمال
دل کے دورے کا خطرہ منشیات یا الکوحل کے استعمال سے بھی بڑھ جاتا ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے تسلیم کیا ہے کہ بہت زیادہ الکوحل بلڈپریشر کا لیول بڑھا دیتی ہے جبکہ اس کے نتیجے میں لوگ کھانا بھی بہت زیادہ کھاتے ہیں، یہ عناصر امراض قلب اور اچانک حرکت قلب بند ہونے کے نتیجے میں موت کی وجہ بن سکتے ہیں۔

کافی
کافی بلڈ پریشر کو کچھ وقت کے لیے اوپر لے جاتی ہے اور یہ دل کے دورے کو حرکت میں لاسکتا ہے، خاص طور پر اگر آپ اس مشروب کو پینے کے عادی نہ ہوں جیسے پاکستان میں لوگ اسے اتنا پسند نہیں کرتے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق کافی میں موجود کیفین کی زیادہ مقدار کا استعمال امراض قلب کا خطرہ بڑھاسکتا ہے تاہم اعتدال میں رہ کر جیسے روزانہ ایک یا 2 کپ کافی پینا نقصنا نہیں پہنچاتا۔

نزلہ زکام
جب جسمانی دفاعی نظام نزلے یا زکام کا مقابلہ کررہا ہوتا ہے تو اس سے ہونے والا ورم دل اور شریانوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق سانس کی نالی کے انفیکشن دل کے دورے کا خطرہ دوگنا بڑھا دیتے ہیں مگر یہ خطرہ اس وقت کم ہوجاتا ہے جب یہ انفیکشن قابو میں آجائے۔

سرد موسم
سرد موسم شریانوں کو سکڑنے پر مجبور کردیتا ہے اور دل تک خون پہنچنا مشکل ہوجاتا ہے، اس سے ہٹ کر بھی اس موسم میں دل کو جسم گرم رکھنے کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔

بہت زیادہ غم
اپنے کسی پیارے کی موت پر غمزدہ افراد میں دل کے دورے کا خطرہ اکیس گنا تک بڑھ جاتا ہے۔ امریکہ کے ہاورڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ کسی پیارے کی موت کے بعد تناﺅ، نیند کی کمی اور ادویات لینا بھول جانا غمزدہ افراد کے لیے بھی خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ کسی پیارے کی موت کے پہلے روز ہی غمزدہ افراد کو دل کے دورے کا خطرہ اکیس گنا زائد ہوتا ہے جبکہ پہلے ہفتے کے دوران یہ خطرہ چھ گنا ہوتا ہے۔

بشکریہ : ڈان نیوز

Heart Attack Ka Bais Banny Wali Ghiza

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Heart Attack Ka Bais Banny Wali Ghiza and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Heart Attack Ka Bais Banny Wali Ghiza to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4492 Views   |   04 Mar 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

ہارٹ اٹیک کا باعث بننے والی 13 حیران کن وجوہات

ہارٹ اٹیک کا باعث بننے والی 13 حیران کن وجوہات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہارٹ اٹیک کا باعث بننے والی 13 حیران کن وجوہات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔