لوگ کہتے تھے 3 بیٹیاں ہیں کبھی ترقی نہیں کروگے لیکن.. غریب لڑکی نے پڑھ لکھ کر باپ کو کیا تحفہ دیا جو وہ رو پڑا؟ ویڈیو

میرے بچپن کی سب سے پیاری یاد یہ تھی جب اسکول، ٹیوشنز اور ہوم ورک سے بھرپور ہفتہ گزارنے کے بعد میں اور پاپا اپنے پسندیدہ کھیل کھیلنے پارک گئے تھے۔ اس کے بعد، وہ مجھے آئس کریم دلاتے تھے۔ میں نے پوری زندگی سنا ہے کہ گھر میں 3 لڑکیاں ہیں کچھ ترقی نہیں ہوگی‘‘ لیکن پاپا نے ہم بیٹیوں کو ہمیشہ اپنا غرور کہا. مجھے یاد ہے کہ ایک بار جب میں ڈانس کر رہی تھی تو کسی نے پاپا سے کہا تمھاری بیٹی تو ڈانس کررہی ہے. پاپا کسی کو جواب دینے کے بجائے میرے ساتھ ڈانس کرنے لگے. اور جب میں 11ویں جماعت میں تھی، لڑکوں کا ایک گروپ مجھ سے بدتمیزی کر رہا تھا۔ مجھے سکول جانے سے ڈر لگنے لگا یہ بات میں نے پاپا کو بتائی تو وہ میرے ساتھ اسکول آئے، لڑکوں سے بات کی اور اس کے بعد ان لڑکیوں نے پریشان کرنا بند کردیا. اس طرح پاپا ہر مشکل میں میری ڈھال بن کے کھڑے ہوئے"

یہ کہنا ہے بھارت کہ ریاست سکم سے تعلق رکھنے والی میناکشی کا جو ایک یوٹیوبر بھی ہونے کے علاوہ پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر بھی ہیں. میناکشی کا کہنا ہے کہ وہ غریب طبقے سے تعلق رکھتی تھیں. جن کے پاس کھانے کے لئے بھی زیادہ نہیں ہوتا تھا. لیکن انھوں نے ہمیشہ اپنے والد کو کڑی محنت کرتے اور محنت سے کمایا سارا پیسہ اپنی اولاد پر خرچ کرتے دیکھا. میناکشی کہتی ہیں کہ وہ سوچتی تھیں کہ جب بڑی ہوجائیں گی تو والد کے لیے دنیا بھر کی خوشیاں خرید لیں گی

اسی سوچ کے ساتھ میناکشی اب جب اپنے پیروں پر کھڑی ہیں انھوں نے پیسے جمع کر کے اپنے والد کے لیے سونے کی چین خریدی. وہ کہتی ہیں سونے کا دل رکھنے والے میرے پاپا کے لیے سونے کی چین ایک اچھا تحفہ ہے.

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹی کی جانب سے اتنا خوبصورت تحفہ ملنے پر باپ رو پڑا جب کہ ساتھ کھڑی ماں کی آنکھوں میں بھی آنسو تھے. بے شک ایسی بیٹیاں کسی بھی باپ کا سرمایہ ہوتی ہیں.

Daughter Gave Her Father A Beautiful Gift

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Daughter Gave Her Father A Beautiful Gift and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Daughter Gave Her Father A Beautiful Gift to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3786 Views   |   13 Nov 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 April 2024)

لوگ کہتے تھے 3 بیٹیاں ہیں کبھی ترقی نہیں کروگے لیکن.. غریب لڑکی نے پڑھ لکھ کر باپ کو کیا تحفہ دیا جو وہ رو پڑا؟ ویڈیو

لوگ کہتے تھے 3 بیٹیاں ہیں کبھی ترقی نہیں کروگے لیکن.. غریب لڑکی نے پڑھ لکھ کر باپ کو کیا تحفہ دیا جو وہ رو پڑا؟ ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لوگ کہتے تھے 3 بیٹیاں ہیں کبھی ترقی نہیں کروگے لیکن.. غریب لڑکی نے پڑھ لکھ کر باپ کو کیا تحفہ دیا جو وہ رو پڑا؟ ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔