How to Get Rid Knee Pain In Winter

سردیوں میں گھٹنوں کے درد سے کیسے نجا ت پائیں؟

ایک تو سردی اور اوپر سے گھٹنوں کا درد، یہ شکایت آپ نے اکثر لوگوں کو کرتے دیکھا ہوگا۔تمام درد کی اقسام کی طرح سردیوں میں گھٹنوں کی تکلیف میں اضافہ بھی عام سی بات ہے۔ایسے مریضوں پر غذا اپنے مخصوص انداز میں اثر کرتی ہے۔ساتھ ساتھ طرز زندگی بھی معنی رکھتی ہے۔
گھٹنوں کے درد سے نجات کے لئے آپ ان اقدامات پر عمل کریں:

1۔ورزش
دن کا آغاز اور اختتام ہلکی پھلکی ورزش سے کریں۔ایسی ورزش جو آپکے گھٹنوں پر اثر انداز نہ ہو۔ورزش سے قبل وارم اپ ضرور ہوں۔مستقل ایک ہی طرح کی ورزش سے پرہیز کریں۔ورزش میں اعتدال کاخیال رکھیں۔

2۔گھٹنوں کی پوزیشن
مستقل بیٹھے یا کھڑے نہ رہیں۔اگر بیٹھ کر کام کر رہے ہیں تو تھوڑی دیر میں اٹھ کر چلیں پھریں۔فرش پر جھاڑو پونچھا لگانے کے دوران کبھی دائیں اور کبھی بائیں ہاتھ کااستعمال کریں۔گھٹنو ں کی تکلیف کے باعث بیٹھ کر پونچھالگانے کے بجائے موپ کا استعمال مفید رہتاہے۔

3۔ذہنی دباؤ سے بچیں
ٹینشن،ذہنی اور اعصابی دباؤکے شکار افراد کی آنتیں زیادہ مقدار میں کیلشیم جذب نہیں کرپاتی۔جتنی بھی کیلشیم والی غذاء استعمال کی جائے اسکا صرف دس سے پندرہ فیصد حصہ جذب ہوتاہے۔اسکاانحصار آپکی عمر،صحت اور طرز زندگی کے ساتھ ساتھ ذہنی کیفیت پر بھی ہوتاہے۔

4۔کیلشیئم پر مبنی غذا
ایسی غذا کااستعمال کریں جسمیں کیلشیئم وافر مقدار میں موجود ہو۔جیسے مغزیات،گری دار میوے،تیل والے بیج جیسے تِل،سویا کی مصنوعات،ثابت اناج،سبزیاں،مچھلی ،دودھ اور دیگر ڈیری مصنوعات وغیرہ۔

5۔ممنوعہ غذائیں
ایسی غذاؤں سے پرہیز کریں جن کے استعمال سے کیلشیئم ضائع ہوجاتی ہے۔ان میں کیفین،چائے ،چاکلیٹ،سوڈاواٹر،بازاری مشروبات،سفید چینی اور ماہرین کے مطابق سگریٹ نوشی بھی ہڈیوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہے۔

گھٹنوں کے درد سے نجات کے ٹوٹکے
گھٹنوں کی تکلیف کے باعث ان ٹوٹکوں میں سے کوئی بھی ایک ٹوٹکہ آپ اپنی سہولت کے مطابق استعمال کرسکتے ہیں۔

۱۔اصغن ناگوری،چاپ چینی،سنگھاڑہ اور سرنجان شیریں پچاس پچاس گرام لے کر سب کو ملاکر باریک پاؤڈر بناکر رکھ لیں۔ایک ایک چمچ صبح وشام دودھ کے ساتھ لیں۔یہ اگر آپ سے گھر میں نہ پسے تو آپ پنسار سے بآسانی پسواسکتے ہیں۔آزمودہ نسخہ ہے۔فائدہ تو جلد ہوگا لیکن دو ماہ متواتر استعمال کریں۔

۲۔سرنجان شیریں،قسطِ شیریں،اصغن ناگوری ایک ایک چمچ،ثابت اسپغول آدھاچمچ،شہد اور مونگ پھلی کا پاؤڈردو چمچ ان سب کو مکس کرکے آدھا چمچ صبح وشام روزانہ کھائیں۔

۳۔اجوائن کاتیل،زیتون کاتیل اور کلونجی کاتیل ہم وزن لے کر اسے ہلکا سرگرم کرکے اسمیں آمبہ ہلدی ایک چمچ ملالیں اور شیشے کی بوتل میں رکھ لیں۔روزانہ رات کو لگاکر سکائی کریں۔تیل کوپکانا نہیں ہے صرف گرم کرناہے۔

Winter is here and with temperature dipping every single day; it is getting harder for elderly people to manage bone and joint pain. This increased joint pain, especially during winter is due to the increased inflammation in one or more joints. Many short-term knee problems do not need any help from doctors and people can often help with their own recovery. The treatment for knee pain will depend, to some extent, on the cause of the problem. However, the mentioned ways for how to get rid of knee pain in winter can help you for this problem.

How To Get Rid Knee Pain In Winter

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like How To Get Rid Knee Pain In Winter and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Get Rid Knee Pain In Winter to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4625 Views   |   15 Feb 2019
About the Author:

Aqib shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 November 2024)

How to Get Rid Knee Pain In Winter

How to Get Rid Knee Pain In Winter ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ How to Get Rid Knee Pain In Winter سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔