ہماری روایت ہے کہ سحری میں پراٹھے کے ساتھ کباب، سالن یا پھر انڈا لازمی کھاتے ہیں اور کچھ لوگ تو انڈے کے سوا سحری میں کچھ بھی کھانا پسند ہی نہیں کرتے، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ سحری میں انڈے کا استعمال صحیح ہے بھی یا نہیں؟؟
یوں تو عام طور پر یہی کہا جاتا ہے کہ سحری میں انڈا کھانے سے روزے میں پیاس لگ سکتی ہے، لیکن یہ بھی واضح ہو چکا ہے انڈے کا روزانہ استعمال ذیباطیس سے تحفظ دیتا ہے۔
امریکن یونیورسٹی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق انڈے کا روزانہ استعمال ذیابطیس کے ٹائپ ٹو میں مبتلا ہونے سے بچاتا ہے اس ہی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ہفتہ بھر میں 4 انڈے کھانے والے شخص میں ذیابیطس کا خطرہ اس فرد سے 37 فیصد کم ہوتا ہے جو ہفتے میں ایک بار انڈے کو استعمال کرتا ہے۔
اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اگرچہ سحری میں روزانہ انڈا کھانے سے روزے میں پیاس محسوس ہو سکتی ہے مگر اس سے صحت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔