مولی کے بیج معمولی نہیں یہ بہت کام کی چیز ہے جانئے یہ کس طرح آپ کو صحت اور ذائقہ دے سکتے ہیں

سردیاں اپنے ساتھ کئی طرح کی سوغات لے کر آتی ہیں ان میں کئی طرح کے پھل اور سبزیاں بھی شامل ہوتی ہیں،انہیں میں سے ایک مولی بھی ہے۔آپ نے مولی کے فائدے تو بہت سنیں ہوں گے آج اس کے بیج کے بارے میں بھی بات ہوجائے۔مولی کے بیج ملکہ مسور کے برابرسرخ اور براؤن رنگ کے ہوتے ہیں،اس میں وٹامن سی،فولیٹ،میگنیز،پوٹاشییم،فیٹی ایسڈ اور کئی طرح کے منرلز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس کا ذائقہ تھوڑا سا کڑوا ہوتا ہے جیسے رائی اور میتھی دانہ کا ذائقہ ہوتا ہے اس لئے اسے زیادہ تر سلاد میں ابال کر استعمال کرتے ہیں، اس کے علاوہ یہ کئی طرح کے اچار،بار بی کیو ساس، سوپ اور ہربل ٹی میں استعمال کیے جاتے ہیں یہ کس طرح ہماری صحت کی حفاظت کرتے ہیں آیئے جانتے ہیں۔

جلد پر ایکنی کے لئے مفید

اس میں شامل وٹامن اے، سی اور زنک جلد پر ہونے والی ایکنی اور بلیک ہیڈز کو دور کرتے ہیں۔مولی کے بیج کو پیس کر پانی میں ملا کر لگائیں یا ایک کھانے کا چمچ دودھ،ایک کھانے کا چمچ شہد اور ایک کھانے کا چمچ مولی کے بیج بلینڈر میں اچھی بلینڈ کریں اب اسے جلد پر جہاں ایکنی ہو وہاں لگائیں اور دو گھنٹے بعد دھو لیں۔یہ طریقہ گردن اور سینے پرہو نے والی ایکنی کے لئے بہت مفید ہے۔

گردوں کے مسائل اور پتھری کے لئے مفید

مولی کے بیجوں کی مدد سے گردوں کے مختلف امرض کا موٗثر طریقے سے علاج کیا جاسکتا ہے اس کا باقاعدہ استعمال ان لوگوں کے لئے مفید ہے جن کے گردوں میں پتھری ہواس میں کئی ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو گردے کی پتھری کو تحلیل کرنے اور مثانے کو صاف کرنے میں مدد کرتے ہیں،گردوں کو انفیکشن سے بچاتے ہیں،فاسد مادوں کو خارج کرتے ہیں۔

جگر کی بیماری کا بہترین علاج

اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہونے کی بنا پر یہ جگر کی چربی کو کم کرنے میں استعمال ہوتے ہیں،اور جگر جوکہ جسم کے لئے قدرتی فلٹر کا کام کرتا ہے اسے زہریلے مواد سے پاک کرتے ہیں۔

یرقان کے لئے بہترین دوا

یوں تو یرقان کے لئے کوئی مخصوس دوا نہیں ہوتی مگر اسے بطور دوااستعمال کیا جاسکتا ہے۔یہ بیماری جگر اور جسم میں ایک زرد مادہ کے اضافے کہ بنا پر پیدا ہوتی ہے اور یہ مادہ سرخ خون کے خلیات کے ٹوٹنے کی وجہ سے جنم لیتا ہے۔یہ بیج اس زہریلے مادے کی پیداوار کو کنٹرول کر کے اسے دور کرتے ہیں اور یوں اس مرض میں مبتلا مریض بہتر ہونے لگتے ہیں۔

بواسیر کے علاج میں معاون

یہ ڈی ٹاکسیفائڈ خواص رکھنے کی بنا پربواسیرکی علامات اور درد کو دور کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

مجموعی صحت کے ضامن

ان میں بے پناہ صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں جیسے فلیوؤنائڈز اور وٹامنز کینسر سے تحفظ دیتے ہیں،اینٹی آکسیڈینٹ اور منرلز جیسے پوٹاشییم اور میگنیشییم عارضہ قلب سے بچاتے ہیں بلڈ پریشرکو اعتدال میں رکھتے ہیں اور ساتھ ہی سینے کی جکڑن اور کھانسی میں بھی افاقہ دیتے ہیں۔یہ بد ہضمی،اسہال میں فائدہ دیتے ہیں،قبض اور گیس کی شکایت سے محفوظ رکھتے ہیں۔ان میں کیلشییم فاسفورس،میگنیز اور کاپرکی موجودگی کی بنا پر یہ ہڈیوں کے لئے بھی بہت مفید ہے۔

Mooli Ke Beejon Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mooli Ke Beejon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mooli Ke Beejon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5600 Views   |   18 Oct 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

مولی کے بیج معمولی نہیں یہ بہت کام کی چیز ہے جانئے یہ کس طرح آپ کو صحت اور ذائقہ دے سکتے ہیں

مولی کے بیج معمولی نہیں یہ بہت کام کی چیز ہے جانئے یہ کس طرح آپ کو صحت اور ذائقہ دے سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مولی کے بیج معمولی نہیں یہ بہت کام کی چیز ہے جانئے یہ کس طرح آپ کو صحت اور ذائقہ دے سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔