میٹابولزم کیا ہے اسے کس طرح بہتر بنایا جائے؟

وزن کم کرنے کے خواشمند افراد ہر لمحہ اپنے میٹابولزم کو متحرک کرنے کے بارے میں پریشان رہتے ہیں کیونکہ یہی وہ واحد کلید ہے جس سے انسان موٹاپے کو شکست دے کر اپنے وزن کو کنٹرول میں رکھ سکتا ہے۔ آپ کا جسم کتنی تیزی سے کیلوریز جلاتا ہے اس کا انحصارمیٹابولزم کے ساتھ دیگر کئی عوامل پر ہوتا ہے۔ کچھ لوگوں کا میٹابولزم قدرتی طور پر بہت تیزی سے کام کرتاہے۔ مرد حضرات خواتین کے مقابلے میں تیزی سے کیلوریز جلاتے ہیں یہاں تک کہ وہ آرام کی حالت ہی میں کیوں نہ ہو۔ تاہم چالیس سال کے بعد زیادہ تر لوگوں کا میٹا بولزم سست روی کا شکار ہوجاتا ہے۔ یہ بات درست ہے کہ آپ عمر، جنس اور جینیٹک کو کنٹرول نہیں کرسکتے مگر دوسرے کئی ذرائع ایسے جن کے ذریعے میٹابولزم کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

ورک آئوٹ کریں

ایروبک ورزش سے مسلز تو نہیں بنتے مگراس سے میٹابولزم ورزش کے بعد بھی تیزی سے کام کرتا رہتا ہے۔ اسی بات کو مد نظر رکھ اپنے آپ کو ورزش کے لیے آمادہ کریں۔ زیادہ محنت طلب ورزشیں میٹابولزم کے لیے زیادہ موٗثر ثابت ہوتی بہ نسبت کم محنت طلب ورزشوں کے۔ اگرآپ اضافی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو آئندہ واک کو جاگنگ میں تبدیل کرنا مت بھولیے گا۔

پانی اور صرف پانی

جسم کو کیلوریز جلانے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے اگر کم پانی پیئے گے تو میٹابولزب بھی سستی سے کام کرے گا۔ وہ لوگ جو دن میں 8 گلاس یا اس سے زیادہ پانی پیتے ہیں وہ زیادہ کیولوریز جلاتے ان کے مقابلے میں جو کم پانی پیتے ہیں۔ ہر کھانے سے پہلے ایک گلاس پانی ضرور لیں، تاہم پھلوں اور سبزیوں میں قدرتی طور پرپانی موجود ہوتا ہے بہ نسبت چپس اور اسنیکس کے۔ جبکہ انرجی ڈرنکس میں شامل چند اجزا میٹابولزم کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، کیوں کہ یہ کیفین سے بھرپور ہوتے ہیں اور توانائی میں اضافہ کا سبب بنتے ہیں۔ ان میں شامل ٹورین میٹابولزم کو تیز کرکے فیٹ کو جلاتا ہے، لیکن یہ بلڈ پریشر اور اینزائٹی کو بڑھاکر صحت کے لیے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔

کھانے کا طریقہ کار بدلیں

بار بار کھائیں مگر کم مقدار میں یہ وزن کم کرنے میں مدد دے گا، جب آپ کئی گھنٹوں کے بعد ایک ہی وقت میں زیادہ کھانا کھاتے ہیں تواس طرح دوکھانوں کے وقفے کے دوران میٹابولزم سستی کا شکار ہوجاتاہے۔ کوشش کریں کہ ہر 3 سے4 گھنٹے بعد ہلکا پھلکا کھانا لیں۔ اس طرح آپ کا میٹابولزم تیزی سے کیلوریز برن کرے گا۔ اس طرح تیزمصالحے والے کھانے بھی میٹابولزم کو تیز بناتے ہیں۔ اسی طرح جسم کاربو ہائیڈریٹ اورفیٹ کے مقابلے میں پروٹین کوتیزی سے ہضم کرتا ہے اسی لیے کھانے میں پروٹین سے بھر پور غذا کو شامل کریں، جیسے مرغی، مچھلی، پھلیاں، ڈرائی فروٹ، انڈے اور کم چکنائی والی ڈیری اشیائ وغیرہ۔

کافی اور گرین ٹی

اگر آپ کافی پینے کے شوقین ہیں تو آپ کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ کافی میں موجود کیفین توانائی اور توجہ کو بڑھانے میں معاونت تو کرتی ہی ہے تاہم یہ میٹابولزم کی کارکردگی کو مختصر وقت کے لیے تیز کردیتی ہے۔ اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ آپ کی تھکاوٹ کو کم کرکے چاک و چوبند کردیتی ہے۔ اور یہی بات آپ کو زیادہ ورزش کرنے میں مدد دیتی ہے۔

Metabolism Tez Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Metabolism Tez Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Metabolism Tez Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5309 Views   |   27 Sep 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

میٹابولزم کیا ہے اسے کس طرح بہتر بنایا جائے؟

میٹابولزم کیا ہے اسے کس طرح بہتر بنایا جائے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میٹابولزم کیا ہے اسے کس طرح بہتر بنایا جائے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔