صحت مند طرز زندگی اپنائیں ! مگر کیسے ؟
آج ہم صحت مند زندگی کے بارے میں باتین کریں گے ۔ آپ کو روزانہ ایسا کیا کرنا ہے کہ آپ کا جسم شیپ میں رہے ۔ آپ کا موڈ اچھار ہے اور ایسا کیا طرز زندگی اپنایاجائے کہ صحت کے حوالے سے جنم لینے والی عام بیماریوں اور مسائل سے بچا جاسکے ۔ ہم اس مضمون میں یہ بھی دیکھیں گے کہ ایک بھرپور نیند کس قدر ضروریہے ، دھوپ میں نکلنا کس قدر نقصان دہ ہے اور چھوٹی موٹی ورزشوں سے ہمیں کیا کیا فائدے حاصل ہو سکتے ہیں ۔
سات گھنٹے کی نیند :
رات میں پرسکون اور بھرپور نیند سے آپ فیگر برقرار رہتا ہے کیونکہ نیند کے دوران ہارمونز کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے ۔ اس سے کیلوریز کو جلانے میں بھی مددملتی ہے ۔ اگر آپ ناکافی نیند لیں گے تو بھوک لگانے والے جو ہارموز ہوتے ہیں ان کی سطح بڑھ جاتی ہے اور یہی وجہ سے کہ خواتین اسنیک کا استعمال کرکے اپنے وزن میں اضافہ کرلیتی ہیں ۔ سات گھنٹے کی نیند شوگر اور شریان کے سکڑنے کی بیماری کے امکانات کو کم کرتی ہے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آدھی رات سے قبل سونے کے لئے بستر پر دراز ہوجانا چاہیے کیونکہ رات کے وقت ہارمونز کی افزائش تیزی سے ہوتی ہے ۔
تیس منٹ کی دھوپ :
تیس منٹ تک اگر دھوپ میں چہل قدمی کی جائے تو اس سے آپ کے جسم میں وٹامن ڈی بنتا ہے ۔ یہ وہی مقدار ہوگی جوآپ کو دوسوگلاس دودھ سے حاصل ہوسکتی ہے ۔ جن خواتین میں وٹامن ڈی کی زیادتی ہوتی ہے وہ چھاتی اور پھیپھڑے کے سرطان سے ان خواتین کے مقابلے میں زیادہ محفوظ رہتی ہیں جو دھوپ میں کم وقت گزارتی ہیں یا جن کے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے ۔ یادرہے کہ سن اسکرین لگانے کے باوجود وٹامن ڈی کی پروڈکشن جاری رہتی ہے ۔
تیس منٹ کی ورزش :
روزانہ تیس منٹ تک ورزش کرنا بہت فائدہ مند ہے ۔ ورزش خون کے دوران کے حوالے سے جو مسائل پیدا ہوتے ہیں ان کو دور کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔
تین کلو میٹر کی چہل قدمی :
جب آپ کی رانیں اورپنڈلی تیزی سے حرکت کرتی ہیں تو ٹانگو ں میں خون کی روانی بہتر ہوجاتی ہے ۔ تاکید کی گئی ہے کہ رگوں میں خون کو منجمند ہونے سے بچانے کے لئے روزانہ تیس منٹ ان کو خوب حرکت دیں ۔
اگر ممکن ہو تو تیس منٹ کی چہل قدمی قدرے تیز انداز میں کریں ۔
Sehatmand Tarz-e-Zindagi Apnai Magar Kaisy
Sehatmand Tarz-e-Zindagi Apnai Magar Kaisy | It's important to live a healthy lifestyle which includes physical activities and healthy foods so just makes some changes in your daily routine and enjoy a healthy life style. Here are some tips for your daily life that will help to make your each healthy and active so let’s try these tips and give your views.
Tags: Sehatmand zindagiHealthy lifeHappy life