یہ پھل آپ کو کبھی بوڑھا نہیں ہونے دے گا۔۔۔ اسٹرابیری کھانے سے کون سے 5 زبردست فائدے ہوتے ہیں؟

لال رنگ کا یہ خوبصورت پھل جسے ہم اسٹرابیری کہتے ہیں ناصرف آنکھوں کو اچھا لگتا ہے بلکہ اس کا ذائقہ زبان کو بھی انتہائی لذیذ لگتا ہے۔ چونکہ آج کل سردیاں اپنے اختتام کو ہیں اور بہار کی آمد ہے، اس موقع پر یہ پھل مارکیٹ میں آ چکا ہے۔
جس طرح ہر پھل کے صحت پر کچھ مخصوص فائدے ہوتے ہیں اسی طرح اسٹرابیری بھی کئی وٹامنز اور نیوٹرینٹس کا خزانہ ہے۔
آج ہم آپ کو اسٹرابیری کے وہ فوائد بتانے والے ہیں جن سے آپ یقیناً ناواقف ہوں گے۔

1) آنکھوں کی صحت کے لیے مفید

اسٹرابیری میں اینٹی آکسائیڈنٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ ایسے افراد جن کی آنکھوں میں موتیے کا مرض ہو چکا ہو یا اندیشہ ہو کہ مستقبل میں ہو سکتا ہے، وہ افراد اس پھل کو ضرور کھائیں۔ انسانی آنکھوں کو وٹامن سی درکار ہوتا ہے تاکہ سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کے اثرات سے بچا جاسکے۔ وٹامن سی آنکھوں کے لیے بہترین ہے۔

2) ورم میں کمی

اینٹی آکسائیڈنٹس اور وٹامن کا خزانہ جوڑوں کے ورم کا اثر کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ ہاروڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی ایک تحقیق کے جو خواتین ہر ہفتے 16 یا اس سے زائد اسٹرابیریز کھاتی ہیں ان میں جوڑوں کے ورم کا خطرہ 14 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

3) جلد بوڑھا نہیں ہونے دیتا

اس پھل میں موجود وٹامن سی کولیگن کی پروڈکشن کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے جو جلد کی لچک اور نرمی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے، جس وجہ سے آپ کے چہرے پر جھریاں پیدا نہیں ہوتیں۔ عمر بڑھنے کے ساتھ کولیگن کی سطح میں کمی آتی ہے تاہم وٹامن سی سے بھرپور غذا کے استعمال سے جلد کو صحت مند اور جوان بنانے میں مدد ملتی ہے۔

4) حمل کے دوران

ایسی خواتین جو حاملہ ہوں، انہیں باقاعدگی سے اسٹرابیری کھانی چاہئیں۔ حاملہ خواتین کے لیے عام طور پر بی وٹامن کی ایک قسم Folate کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے اور اسٹرابیریز اس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ Folate کو حمل کے ابتدائی مراحمل میں بچے کی کھوپڑی اور ریڑھ کی ہڈی کے لیے اہم مانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی یہ پھل ماں اور بچے دونوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

5) جسمانی وزن کے لیے فائدہ مند

وزن کئی افراد کے لیے ایک مسئلہ بن جاتا ہے تاہم اسٹرابیری کھانا صحت مند وزن کو برقرار رکھنے سمیت ذیابیطس ٹائپ ٹو اور امراض قلب کے خلاف بہترین دفاع ثابت ہوتے ہیں۔ اسٹرابیری قدرتی طور پر کم کیلوریز والا پھل ہے، جس میں چربی نہیں ہوتی جبکہ نمکیات اور قدرتی چینی کی مقدار بھی بہت کم ہوتی ہے جو جسمانی وزن کو معمول میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
بشکریہ:ہماری ویب

Strawberry Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Strawberry Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Strawberry Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shamsa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2774 Views   |   27 Mar 2022
About the Author:

Shamsa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shamsa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

یہ پھل آپ کو کبھی بوڑھا نہیں ہونے دے گا۔۔۔ اسٹرابیری کھانے سے کون سے 5 زبردست فائدے ہوتے ہیں؟

یہ پھل آپ کو کبھی بوڑھا نہیں ہونے دے گا۔۔۔ اسٹرابیری کھانے سے کون سے 5 زبردست فائدے ہوتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ پھل آپ کو کبھی بوڑھا نہیں ہونے دے گا۔۔۔ اسٹرابیری کھانے سے کون سے 5 زبردست فائدے ہوتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔