صبح کے ناشتے میں لوگ چونکہ رات بھر سے بھوکے ہوتے ہیں اس لئے پراٹھے وغیرہ کھانا پسند کرتے ہیں جبکہ چائے کے بغیر تو صبح کا تصور ہی نہیں ہے البتہ ماہرین کے مطابق یہ رویہ کافی غلط ہے اور اس کے ہماری صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
صبح چائے کافی کے بجائے کیلا کھائیں
بھارت کی ماہر غذائیت نے اس حوالے سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک معلوماتی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اس بات کی ہدایت کی صبح کا ناشتہ ہمیشہ کیلے سے کرنی چاہیے کیوں کہ اس سے دن بھر تھکاوٹ اور بھوک نہیں لگتی جس سے انسان موٹاپے کا شکار نہیں ہوتا۔
شوگر کے مریض کیا کھائیں؟
رجتوا دیویکر کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مریض یا ایسے افراد جو کسی مجبوری کی وجہ سے کیلا نہیں کھا سکتے وہ کوئی اور موسمی پھل کھا لیں اس کے علاوہ ٍڈرائی فروٹس کھانے کی بھی عادت ڈالیں۔