Murda Jild sy Nijat hasil Kren

مردہ جلد سے نجات پانے کا مطلب سلیس زبان میں یہ ہے کہ جلد پر جمی خشک اور مردہ خلیوں کی تہہ سے نجات حاصل کی جائے تاکہ جلد نکھری اور تروتازہ نظر آئے ۔ اس کے علاوہ مرد ہ جلد کے اتر جانے بعد جلد نمی کو زیادہ آسانی سے جذب کر سکتی ہے اور اس پر داغ دھبے بھی نمایاں نہیں ہوتے ۔مردہ جلد کا اُتارنے کا عمل ہفتے میں ایک سے تین مرتبہ کیا جا سکتا ہے ۔ اس کا انحصار آپ کی جلد کی قسم پر ہے ۔ چکنی جلد کو زیادہ مرتبہ اس کی ضرورت پڑتی ہے جبکہ نارمل اور خشک جلد کو اس کی ضرورت کم ہوتی ہے ۔ مردہ جلد اُتارنے کا عمل رات کو سونے سے پہلے کیا جانا چاہیئے ۔ اس عمل کے لئے آپ خواہ کوئی کریم استعمال کریں یا جیل لیکن اس میں جلد پر رگڑ پیدا کرنے والے اجزاء ہرگز شامل نہیں ہونے چاہئیں ۔

مراحل :
چہرے کی کلینزنگ کریں او رمردہ جلداُتارنے کی کریم چہرے پر لگائیں ۔ آنکھوں کے ارد گرد کا حصہ اور ہونٹ اس سے محفوظ رہنے چاہئیں ۔ کریم کی تہہ سب یکساں ہو۔ ضرورت محسوس ہو تو کریم کے سوکھنے کے لئے تھوڑی دیر انتظار کرلیں ۔

کریم کو انگلیوں کی پوروں کی مدد سے نرمی سے رگڑیں ۔ اگر چہرے پر کسی جگہ کوئی داغ وغیرہ ہو تو اسے زیادہ رگڑیں ۔ رگڑنے کا عمل بہت زیادہ جوش و خروش سے نہیں کرنا چاہیئے اگر چہرے پر خشکی نمودار ہونے لگے یا آپ کی جلد بہت زیادہ حساس ہونے لگے تو اس کو مطلب یہ ہے کہ آپ مردہ جلد اُتارنے کا عمل ضرورت سے زیادہ کر رہی ہیں یا ایسا کرنے میں ضرورت سے زیادہ سختی سے کام لے رہی ہیں ۔

اپنے چہرے کو نیم گرم پانی سے اچھی طرح دھوئیے ۔ خیال رکھیے کہ چہرے پر کریم کا ہلکا سانشان بھی باقی نہ رہے بعد ازاں جلد کی ٹوننگ اور موئسچرائزنگ کرلیجئے ۔ مردہ جلد اُتارنے کے بعد میک اپ کرنے سے پہلے کم از کم چند گھنٹوں کا وقفہ ضرور دیجئے ۔

چند مشورے :
مردہ جلد اُتارنے کی کریم کو کبھی بہت زیادہ سختی سے نہیں رگڑنا چاہیے ایسا کرنے سے نہ صرف آپ کی جلد رگڑی جاتی ہے بلکہ چکنائی پیدا کرکے غدود بھی پہلے زیادہ چکنائی کا افراز شروع کردیتے ہیں ۔

اگر آپ کے رخسار کا بالائی حصہ سرخ اور رگڑا ہوا سانظر آنے لگے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ مردہ جلد اُتارنے کی کریم ضرورت سے زیادہ مرتبہ استعمال کررہی ہیں ۔ ایسی صورت میں اس وقت تک یہ عمل دوبارہ نہیں کرنا چاہئے جب تک جلد پوری طرح بحال ہو کر اپنی پرانی حالت پر واپس نہ لوٹ آئے ۔

اگر آپ کی جلد مرکب ہے تو صرف انہی حصو ں پر یہ عمل کیجئے جو چکنائی کے حامل ہیں ۔ مثال کے طورپر پیشانی اور ناک سے بننے والے T۔ ہفتے میں دو تین مرتبہ ان حصوں کو تختہ مشق بنایا جاسکتا ہے ۔ پورے چہرے پر کریم ہفتے میں ایک مرتبہ سے زیادہ نہیں لگانی چاہئے ۔

Murda Jild sy Nijat hasil Kren - Dead skin is not only painful but also cause of unattractive so if you're suffering the dilemma of dead skin; whether it is on your face, your hands or somewhere else, now you can easily remove all the dead skin from your body with few simple tips. So let’s here come to know how to remove dead skin easily and give your views.

Murda Jild Sy Nijat Hasil Kren

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Murda Jild Sy Nijat Hasil Kren and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Murda Jild Sy Nijat Hasil Kren to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By KFoods  |   In Beauty and Skin Care  |   5 Comments   |   42170 Views   |   28 Oct 2014
About the Author:

KFoods is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. KFoods is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

Plz tell me dead skin remover cream

  • Zainab, BROOKLYN

Any cream to turn off dead skin

  • Arooj , Islamabad

Mujy btaen plz k murda jild ko remove krny k liay kon c cream use hoti hy.mre skin boht zada hrab ho chuki hy.chaiyan parhi hoe hen.40 + hon.but chand salon sy ye problem hy.owr brhti ja rahi hy.boht kuch use krny k bawjod

  • Zainab, Brooklyn

Assalam o alikum , Mjhe ap ka ye murda skin k hawaly se article parh kar boht acha laga

  • zahra, Quetta

Aoa ap nay murda jild ki cream ki baat ki plz yah be bata day k is cream ka Nam KIA hy takay hamsy asani ho

  • kishwer, Rawalpindi

Murda Jild sy Nijat hasil Kren

Murda Jild sy Nijat hasil Kren ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Murda Jild sy Nijat hasil Kren سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔