سیما حیدر بھی تیاری پکڑ لیں۔۔ بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت پر نئے سوال کھڑے ہوگئے

Seema Haider Under Deportation Fear After Pahalgam Attack

جموں و کشمیر کے خوبصورت سیاحتی مقام پہلگام میں حالیہ دہشت گرد حملے نے نہ صرف سیاسی فضا کو کشیدہ کیا، بلکہ سرحد پار سے تعلقات کی نوعیت بھی بدل کر رکھ دی ہے۔ اس واقعے کے بعد بھارت نے سارک ویزا اسکیم کے تحت موجود پاکستانی شہریوں پر قیام کی پابندی لگا دی ہے، اور اس فیصلے کی بازگشت اب سیما حیدر کے معاملے تک پہنچ گئی ہے۔

سیما حیدر، جو سوشل میڈیا کے ذریعے پیدا ہونے والی محبت کے پیچھے سرحد پار کر کے نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت داخل ہوئیں، اب ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ ان کی شادی بھارتی شہری سے ہو چکی ہے اور ان کا ایک بچہ بھی ہے، مگر اس سب کے باوجود ان کا قیام اب غیر یقینی نظر آ رہا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ کے وکیل ابوبکر سبک کے مطابق، مرکزی حکومت کی حالیہ پالیسی کے تحت تمام پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے، اور اگر ریاستی حکومت (اتر پردیش) اس پالیسی کو نافذ کرتی ہے تو سیما کو بھی اس کے اثرات جھیلنے پڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ سیما کا کیس نہایت پیچیدہ ہے کیونکہ وہ کسی ویزا یا قانونی اجازت نامے کے بغیر بھارت میں داخل ہوئیں۔ ان کی شہریت، قانونی حیثیت اور مستقبل کا فیصلہ اب ریاستی حکومت کی رپورٹس اور مرکزی پالیسی کے نفاذ پر منحصر ہے۔

اب سوال یہ ہے، کیا محبت سرحدوں کو مٹا سکتی ہے؟ یا قانون کی دیوار کے آگے ہر رشتہ بے بس ہے؟

Seema Haider Under Deportation Fear After Pahalgam Attack

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Seema Haider Under Deportation Fear After Pahalgam Attack and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Seema Haider Under Deportation Fear After Pahalgam Attack to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   997 Views   |   25 Apr 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2025)

سیما حیدر بھی تیاری پکڑ لیں۔۔ بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت پر نئے سوال کھڑے ہوگئے

سیما حیدر بھی تیاری پکڑ لیں۔۔ بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت پر نئے سوال کھڑے ہوگئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سیما حیدر بھی تیاری پکڑ لیں۔۔ بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت پر نئے سوال کھڑے ہوگئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔