جوتوں سے مارا اور پھر جلتی ہوئی سگریٹ ۔۔ علیزے شاہ پر کس ساتھی اداکارہ نے تشدد کرنے کا الزام لگایا؟ درخواست دائر

علیزے شاہ جو پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں پر ساتھی اداکارہ کی جانب سے دھمکیاں دینے اور تشدد کرنے پر قانونی کارروائی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، علیزے کیخلاف یہ رپورٹ اداکارہ منسا ملک نے درج کروائی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد کے ویمن پولیس اسٹیشن میں دائر درخواست میں بتایا کہ، 15 اگست کو ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران علیزے شاہ نے ان کے اوپر جلتا ہوا سگریٹ پھینکا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

اداکارہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ علیزے شاہ نے مجھے جوتوں سے بھی مارا، میں نے بڑی مشکل سے اپنی جان بچائی۔ ساتھ ہی انہوں نے علیزے پر منشیات استعمال کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

ایسا کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے منسا ملک نے کہا کہ، علیزے مجھ سے حسد کرتی ہے پیشہ وارانہ طور پر۔

منسا نے درخواست میں یہ بھی درج کروایا کہ، اس سے پہلے بھی ایک پروڈکشن ہاؤس نے علیزے شاہ کے برے رویے کی وجہ سے شوٹنگ روک دی تھی اور ان کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے بلکہ اداکارہ علیزے شاہ ماضی میں بھی مختلف تنازعات کا شکار رہی ہیں۔

Police Complaint Against Alizeh Shah

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Police Complaint Against Alizeh Shah and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Police Complaint Against Alizeh Shah to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1825 Views   |   17 Aug 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

جوتوں سے مارا اور پھر جلتی ہوئی سگریٹ ۔۔ علیزے شاہ پر کس ساتھی اداکارہ نے تشدد کرنے کا الزام لگایا؟ درخواست دائر

جوتوں سے مارا اور پھر جلتی ہوئی سگریٹ ۔۔ علیزے شاہ پر کس ساتھی اداکارہ نے تشدد کرنے کا الزام لگایا؟ درخواست دائر ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جوتوں سے مارا اور پھر جلتی ہوئی سگریٹ ۔۔ علیزے شاہ پر کس ساتھی اداکارہ نے تشدد کرنے کا الزام لگایا؟ درخواست دائر سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔