گیس اتنی کم آتی ہے کہ پانی گرم ہی نہیں ہوتا۔۔ جانیں بغیر کسی خرچے کے کم گیس میں بھی گیزر کو چلائے رکھنے کا طریقہ

کیا آپ کے گھر میں بھی سوئی گیس کم آرہی ہے؟ اور کیا آپ بھی سردیوں میں نہانے کے لئے گرم پانی نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں؟ اگر ایسا ہے تو جانیے آپ اپنی یہ مشکل کیسے آسان کرسکتے ہیں؟

کم گیس میں گیزر کیسے چلائیں؟

سب سے پہلے اس کے تھرموکپل کو کھول کر الگ کرلیں اور پھر تھرموسٹیٹ میں لگا سیل باہر نکال کر اس میں سے اسپرنگ نکال دیں۔ اس سے گیس کا راستہ کھل جائے گا اور اب سیل واپس لگا کر اسکرو ڈرائیور سے سیل کو بند کردیں۔ اب تھرموسٹیٹ کو مکمل بند کردیں اور گیزر کے پیچھے دیا گیا گیس کا مین والو کھول دیں۔

دوبارہ گیزر کا چولہا جلانے کا طریقہ

اب آرام سے گیزر کھولیں اور چولہے کے پاس ماچس جلا کر لے جائیں دوسرے ہاتھ سے تھرموسٹیٹ کو کھولیں۔ آگ جل جائے گی۔ اب گیس کتنی بھی کم کیوں نہ آرہی ہو گیزر چلتا رہے گا اور گرم پانی ملتا رہے گا۔ البتہ گیس بند ہونے کی صورت میں گیزر کے چولہے کو دوبارہ جلانا پڑے گا۔

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   566 Views   |   08 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about گیس اتنی کم آتی ہے کہ پانی گرم ہی نہیں ہوتا۔۔ جانیں بغیر کسی خرچے کے کم گیس میں بھی گیزر کو چلائے رکھنے کا طریقہ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (گیس اتنی کم آتی ہے کہ پانی گرم ہی نہیں ہوتا۔۔ جانیں بغیر کسی خرچے کے کم گیس میں بھی گیزر کو چلائے رکھنے کا طریقہ) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.