منہ میں چھالے ہوجائیں یا پھر اندر سے کٹ جائے، ایسے میں منہ میں اتنی جلن اور تکلیف ہوتی ہے کہ کچھ بھی کھانا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ اکثر یہ چھالے پیٹ یا معدے کی گرمی کی وجہ سے ہوجاتے ہیں، اسلیئے ایسی صورتِ حال میں اینٹی بائیوٹک کے بجائے ہوم ریمیڈیز آزمانی چاہیئے۔
آئیے آپ کو بتاتے ہیں منہ کے چھالے ٹھیک کرنے کی ایک آسان سی ریمیڈی، جو آپ کو اس تکلیف سے بچائے گی
منہ کے چھالے ٹھیک کرنے کی ٹپ:
۔ ایک پیالے میں تھوڑی سی سونف لیں اور اس میں ایک مسری کا ٹکڑا ڈال کر پانی بھر دیں
۔ اب اسے رات بھر کیلیئے ڈھکن لگا کر بھیگنے دیں
۔ اگلے دن سونف کو چھان کر اس کا پانی الگ کرلیں، یہ ہلکے براؤں رنگ کا ہوجائے گا
۔ اب اس پانی کو صبح نہار منہ برش کرنے کے بعد پی لیں، اور تھوڑے سے پانی کو اچھی طرح منہ میں گھما کر پئیں
۔ اس عمل کو 4 سے 5 دن باقاعدگی سے کریں
۔ اس سے منہ کے چھالے اور زخم دونوں ٹھیک ہوجائیں گے، اور ساتھ ہی معدے کی جلن اور گرمی بھی