ماہر نانبائی روٹی کو نرم کیسے بناتے ہیں؟ جانیں اور اس طریقے کو آزمانے کے بعد رکھیں روٹی دن بھر نرم و تازہ

روٹیاں گھر میں آپ سب ہی بناتی ہیں اور یقیناً سب کو بنانی آتی بھی ہوں گی لیکن جب بازار سے چپاتی منگواتی ہیں تو اس کا ذائقہ ہی الگ ہوتا ہے کیونکہ ماہر نانبائی کا روٹی بنانے کا طریقہ تھوڑا الگ ہوتا ہے جس سے روٹی کا ذائقہ مزید اچھا ہوجاتا ہے اور آپ کا یہ روٹی کھاتے کھاتے ہاتھ ہی نہیں رک رہا ہوتا۔
اگر ایسی نرم نرم پھولی ہوئی مزیدار روٹی خود آپ گھر میں ہی بنالیں تو نہ کھانے والے بھی آپ کی روٹیاں کھا جائیں گے تو چلیں جانتے ہیں نرم روٹی بنانے اور اس کا آٹا گوندھنے کا آسان طریقہ۔

٭ آٹا گوندھنے کا طریقہ

۔ ایک پیالے میں حسبِ ضرورت آٹا لیں اس میں تھوڑا سا نمک، ایک چمچ آئل اور تھوڑا سا میدہ شامل کرلیں یعنی تین کپ آٹا ہے تو اس میں آدھا کپ میدہ ڈال لیں اور اس آٹے کو پانی کی مدد سے گوندھیں۔ لیکن آٹے کو نرم نہ گوندھیں بلکہ تھوڑا سا سخت ہی رکھیں اور آدھے گھنٹے تک ڈھک کر فریج کے بغیر رکھ دیں۔

٭ روٹی بنانے کا طریقہ

۔ ہتھیلی پر تھوڑا سا آئل لگائیں اور آٹا لے کر پیڑا بنالیں اور روٹی کو اچھی طرح بیل لیں پھر اس کو توے پر ڈالیں اور جیسے ہی روٹی کی اوپری سطح پر ایک سے دو چھوٹے غبارے بننے لگیں یا آپ کو اندازہ ہو کہ نیچے سے پک گئی ہے تو سائیڈ بدل لیں اور جہاں سے روٹی پھولتی جائے وہاں کپڑے کی مدد سے اس کو دباتی جائیں آہستہ آہستہ روٹی پوری پھول جائے گی ۔
۔ لیجئیے ہوگئی آپ کی بازار جیسی مزیدار اور نرم سی روٹی تیار۔ اب ایک مرتبہ روٹی پر تھوڑے سے آئل کا اسپرے کردیں اور ساری روٹیاں بنانے کے بعد ان کے اوپر کاغذ رکھ کر ڈھک دیں۔
۔ اس طرح سے آپ کی روٹی سخت بھی نہیں پڑے گی اور دن بھر کے لئے نرم رہے گی۔

Nan Bai Roti Kese Banaty Hain

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Nan Bai Roti Kese Banaty Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nan Bai Roti Kese Banaty Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hassan  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4520 Views   |   17 Apr 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Hassan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hassan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ماہر نانبائی روٹی کو نرم کیسے بناتے ہیں؟ جانیں اور اس طریقے کو آزمانے کے بعد رکھیں روٹی دن بھر نرم و تازہ

ماہر نانبائی روٹی کو نرم کیسے بناتے ہیں؟ جانیں اور اس طریقے کو آزمانے کے بعد رکھیں روٹی دن بھر نرم و تازہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماہر نانبائی روٹی کو نرم کیسے بناتے ہیں؟ جانیں اور اس طریقے کو آزمانے کے بعد رکھیں روٹی دن بھر نرم و تازہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔