یہ افراد پپیتا ہرگز نہ کھائیں ۔۔ پپیتا کن امراض میں مبتلا افراد کی صحت کے لئے خطرہ بن سکتا ہے

پپیتا ہمارے ملک میں ریڑھیوں پر بکنے والا بہت سستا اور آسانی سے ملنے والا پھل ہے، اسے عام طور پر قبض میں یا ہاضمے کے مسائل میں مبتلا افراد زیادہ شوق سے کھاتے ہیں۔ یہ صحت کے لئے بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ پرانے زمانے میں ہمارے بڑے بوڑھوں کا کہنا تھا کہ پیت کا کوئی بھی مسئلہ ہو تو پپیتا کھالو، ٹھیک ہو جائے گا۔ اور پہلے کے لوگوں کے دیسی گھریلو ٹوٹکے واقعی میں ہر تکلیف دور بھی کردیتے تھے۔ لیکن جوں جوں سائنس ترقی کر رہی ہے ویسے ویسے نئی نئی تحقیقات سامنے آرہی ہیں۔ ان تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ پپیتا ہر مرض کی دوا ہر گز نہیں بلکہ کچھ لوگوں کے لئے یہ بہت نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ آئیے آگے جانتے ہیں کہ یہ کن لوگوں کے لئے صحت کا خطرہ پیدا کرسکتا ہے۔

حاملہ خواتین کھانے سے گریز کریں:

پیتا چونکہ دست آور ہوتا ہے، گو کہ اس میں فائبر، منرلز، وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہیں لیکن اس کے ساتھ اس میں لیٹیکس اور پاپین بھی ہوتا ہے جو کہ بچہ دانی کوسکیڑ سکتا ہے۔ اس کے کھانے سے وقت سے پہلے درد زہ شروع ہوسکتے ہیں۔ اس لئے حاملہ خواتین کو اس سے گریز کرنا چاہیے۔

جن کی دل کی دھڑکن کم یا زیادہ رہتی ہے:

ویسے تو پپیتے کو دل کے مریضوں کے لئے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے ، لیکن ان افراد کے لئے یہ مفید نہیں ہے جن کی دل کی دھڑکن بے قابو رہتی ہو، کبھی زیادہ کبھی کم ہوتی رہتی ہے۔ ایک ریسرچ میں پتہ چلا ہے کہ اس میں سائنوجینک گلائکو سائیڈ کی کچھ مقدار موجود ہوتی ہے یہ وہ امائنو ایسڈ ہے جو کہ ہاضمے میں ہائیڈروجن سائنائیڈ بنا سکتا ہے۔ اس لئے دل کے ایسے مریض جو دل کی دھڑکن کے مسئلے میں مبتلا ہیں ان کا یہ مسئلہ بڑھ سکاتا ہے۔

الرجیز والے افراد دور رہیں:

کچھ افراد کو کچھ چیزوں سے الرجی ہوتی ہے۔ وہ افراد خود بھی نہیں جانتے کہ ان کو کیا کیا چیز نقصان پہنچا سکتی ہے جب وہ پپیتا کھاتے ہیں تو ان کی طبیعت خراب ہونے لگتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ پپیتے میں چیتیناس نامی انزائم پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے لیٹیکس الرجی میں مبتلا افراد میں منفی ردعمل پیدا کرسکتا ہے مثلاً نزلہ زکام، کھانسی، چھینکیں وغیرہ۔

گردے کے مریض احتیاط کریں:

وٹامن سی گردے کے مریضوں کے لئے مفید نہیں ہے، جبکہ پپیتے میں وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے اوروٹامن سی کے زائد استعمال سے کیلشئیم آکسیلیٹ گردے کی پتھری بڑھا سکتا ہے۔ اس لئے جن لوگوں کے گردے میں پتھری ہے۔ وہ اپنے ڈاکتر کے مشورے کے بعد ہی پپیتے کا استعمال کریں۔

جن افراد کا بلڈ شوگرلیول کم رہتا ہے:

پپیتے کی یہ خاصیت ہے کہ یہ شوگر کے مریضوں کے لئے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے اس سے بلڈ شوگر لیول درست رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ لیکن جن لوگوں کا بلڈ شوگر لیول پہلے ہی کم رہتا ہو ان کو اسے کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔جن لوگوں کا بلڈ شوگر کم رہتا ہو اس کو ہائپو گلیسیمیا کہتے ہیں چونکہ پپیتے میں اینٹی ہائپو گلیسیمیا خصوصیات ہوتی ہیں اس لئے پپیتا کھانے سے ان پر غشی یا بےہوشی بھی ہو سکتی ہے کیونکہ بلڈ شوگر لیول ایک دم گر جاتا ہے۔ اس لئے اس قسم کے مریض بھی اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے اسے استعمال کریں۔

Ye Afrad Papeeta Na Khayen

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ye Afrad Papeeta Na Khayen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ye Afrad Papeeta Na Khayen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3481 Views   |   22 Jul 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

یہ افراد پپیتا ہرگز نہ کھائیں ۔۔ پپیتا کن امراض میں مبتلا افراد کی صحت کے لئے خطرہ بن سکتا ہے

یہ افراد پپیتا ہرگز نہ کھائیں ۔۔ پپیتا کن امراض میں مبتلا افراد کی صحت کے لئے خطرہ بن سکتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ افراد پپیتا ہرگز نہ کھائیں ۔۔ پپیتا کن امراض میں مبتلا افراد کی صحت کے لئے خطرہ بن سکتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔