ستو کیا ہے اور ڈاکٹر اس کو استعمال کرنے کا مشورہ کیوں دیتے ہیں؟ جانیں اس سستی چیز کے مہنگے فائدے

پاکستان میں خصوصاً گرمی کے موسم میں جہاں مختلف قسم کے مشروبات سڑکوں پر بیچنے والے افراد نظر آتے ہیں، وہیں سب سے زیادہ فائدے مند ستو کا جوس بیچنے والے بھی دکھائی دیتے ہیں، جن کے پاس صرف انہی لوگوں کا رش ہوتا ہے جو ستو کے خاص فائدوں سے واقف ہوتے ہیں۔ ستو مشروبات کا بادشاہ کہلاتا ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ اس میں موجود کچھ ایسے لیکٹوجنز ہوتے ہیں جو آپ کے جسم میں داخل ہونے کے بعد بڑی تبدیلیاں کر دیتے ہیں۔

ملک کے مختلف علاقوں خصوصاً کراچی اور سندھ کے مختلف اضلاع میں گرمی کی شدت حد سے زیادہ ہے، ایسے میں آج ہکے فوڈز میں گرمی سے پریشان حال لوگوں کے لئے جہاں ستو کے جوس کا مشورہ دیا جا رہا ہے وہیں ہم لائے ہیں آپ کے لئے ستو کے فائدے بھی۔

لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ستو کسے کہتے ہیں اور یہ کن چیزوں سے مل کر بنتا ہے؟ ستو دراصل آٹے کی طرح ہی آتا ہے، اس کو بنانے کے لئے گندم کو اچھی طرح پکا کر براؤن کیا جاتا ہے، اس میں پھر چنے کا آٹا بھی بھنا ہوا ڈالا جاتا ہے، جس سے اس کا رنگ ہلکا براؤن اور ہلکا پیلا ہو جاتا ہے، اب کچھ لوگ ایسے ہوں گے جنہوں نے سرمئی رنگ کا ستو بھی دیکھا ہوگا، جی ہاں سرمئی رنگ میں بھی اگر آپ کو ستو نظر آئے تو وہ کوئی خراب نہیں ہوتا بلکہ اس میں مکئی کے آٹے کو پکا کر بنایا جاتا ہے۔

٭ ستو دل کی بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتا ہے، اس میں فائبر، پروٹین اور میگنیشیئم ہوتا ہے جو دل اور شریانوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

٭ ہاضمہ بہتر اور جلدی کرنے کا کام بھی ستو کرتا ہے، یہ ایسے کولیسٹرول اور فائبر سے بھرپور ہے جو کھانے کو جلد ہی ہضم کرتے ہیں اور آپ کے میٹابولزم کو بڑھانے کا کام کرتے ہیں۔

٭ جگر میں ہونے والی کمزوری کو دور کرنے اور جسم سے اضافی مادوں کے اخراج کے لئے ستو کا روزانہ استعمال کرنے کے لئے ڈاکٹر ترغیب دیتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ستو میں سیلیفائبرولک انزائمز پائے جاتے ہیں، جو جگر کو مضبوط بنانے میں الیکٹرولائٹس کے طور پر کام کرتے ہیں۔

٭ یہ موٹاپے کو کم کرنے اور جسم کو فٹ رکھنے میں بھی مفید ہے، جن لوگوں کا وزن تیزی سے بڑھ رہا ہے وہ روزانہ نہارمنہ ایک چمچ ستو کو گرم پانی میں مکس کرکے پیئیں، اس سے وزن نہیں بڑھے گا۔

٭ مرد حضرات کو اکثر کام زیادہ کرنے کی وجہ سے رات کو نیند نہیں آتی ہے، ان کو چاہیئے کہ وہ ستو کے جوس میں مصری کا بھی اضافہ کرلیں، یہ نیند کو بحال کرتا ہے۔

٭ اس سے بلڈ پریشر اور ہائی شوگر کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے، یہ شوگر کے مریضوں کو دن میں 2 مرتبہ پینا چاہیئے، لیکن اگر چاہیں تو اس کو ایک گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ پھانک بھی سکتے ہیں۔

Sattu Peeny Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sattu Peeny Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sattu Peeny Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sehrish  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7086 Views   |   30 Jul 2021
About the Author:

Sehrish is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sehrish is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ستو کیا ہے اور ڈاکٹر اس کو استعمال کرنے کا مشورہ کیوں دیتے ہیں؟ جانیں اس سستی چیز کے مہنگے فائدے

ستو کیا ہے اور ڈاکٹر اس کو استعمال کرنے کا مشورہ کیوں دیتے ہیں؟ جانیں اس سستی چیز کے مہنگے فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ستو کیا ہے اور ڈاکٹر اس کو استعمال کرنے کا مشورہ کیوں دیتے ہیں؟ جانیں اس سستی چیز کے مہنگے فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔