کانچ کے برتن، گلاس، پانی کی بوتل یا پھر کانچ کا گلدان، یہ ایسی چیزیں ہیں جو استعمال ہوتے ہوتے گندی اور خراب ہو جاتی ہیں ساتھ ہی پھر ان کی صفائی اور ان سے داغوں کا خاتمہ کرنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔
لیکن اب یہ مشکل اور نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو ایک ایسی حیرت انگیز ٹپ بتانے والے ہیں جس کو جان کر اور اس پر عمل کر کے آپ بھی حیرام رہ جائیں گے اور کہیں گے واہ کیا بات ہے!
ٹپ تو بہت آسان سی ہے کیونکہ اس ٹپ میں جو بھی چیزیں استعمال ہونے والی ہیں وہ تمام ہی
آپ کے کچن میں موجود ہیں، اس لئے پریشان نہ ہوں اس ٹپ میں زیادہ خرچہ بھی نہیں آئے گا اور آپ گلاس یا کانچ کی ہر چیز کو چمکا کر نئے جیسا کر سکیں گے۔
کانچ چمکائیں کی ٹپس
اس کام کے لئے آپ کو بس کرنا اتنا ہے کہ جس بھی گلاس کو دھونا ہے اس کے اندر کچے چاول، چند قطرے ڈش واش اور سرکہ ڈالیں اب اس برتن کے منہ تک پانی بھر دیں، اس پر ڈھکن موجود ہے تو ڈھکن لگائیں یا پھر ڈھکن نہ ہونے کی صورت میں ہاتھ کی مدد سے اس کو ڈھانپ کر خوب اچھی طرح محلول کو ہلائیں اور کچھ دیر کے لئے چھوڑنے کے بعد صاف پانی سے دھو کر خشک کر لیں۔
گندگی مٹی اور کھارے پانی کے گہرے داغ بلکل صاف ہو جائیں گے اور گلدان ہو یا پانی کا گلاس یا پھر کوئی کانچ کی ڈش ایک دم چمکدار اور نئی ہو جائے گی۔
چاول میں بلیچنگ پراپرٹیز ہوتی ہے یہ اشیاء پر موجود گہرے سے گہرے نشان کو صاف کر دیتا اور جبکہ ڈش واش گندگی اور بدبو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے، سرکہ برتنوں کی کھوئی ہوئی چمک لوٹاتا ہے اور انہیں نئے جیسا چمکدار بناتا ہے۔