سرسوں کا ساگ کھائیں صحت مند ہو جائیں ۔۔ جانیئے سردیوں میں بےحد شوق سے کھائے جانے والے ساگ کے حیرت انگیز فوائد

سرسوں کا ساگ سردیوں کی سوغات ہے اسے گرما گرم مکئی کی روٹی اور تمکین لسی کے ساتھ کھایا جاتا ہے جو اس کا مزہ دوبالا کر دیتے ہیں، سردیوں کے موسم میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی، پسند کی جانے والی اور باآسانی دستیاب ہونے والی سبزی ‘ساگ’ کے ان گنت فوائد ہیں جن سے بہت کم لوگ ہی واقف ہیں۔
آیئے آج آپ کو ساگ کے وہ فوائد بتاتے ہیں جو شاید پہلے آپ نے کبھی نہیں سُنے ہوں گے مگر اب یہ فوائد جان کر آپ بھی ساگ جیسی بہترین سبزی کا استعمال شروع کر دیں گے۔

سرسوں کے ساگ کے حیرت انگیز فوائد

• سرسوں کے ساگ کی غذائیت

سرسوں کا ساگ وٹامن اے، بی، سی، ای اور کے سے بھرپور ہوتا ہے، وٹامن اے، سی اور کے جسم میں داخل ہو کر اینٹی آکسائیڈنٹس کا روپ اختیار کرکے فری ریڈیکلز سے لڑتے ہیں اور جسم زہریلے اثرات اور مادوں کوس خون سے خارج کر دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں صحت کے فوائد حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ جلد کے مسائل بھی حل ہوجاتے ہیں۔

• دل کے لئے مفید

سرسوں کے ساگ میں نائٹریٹ اور میگنیشم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اس میں فیٹی ایسڈز کے ساتھ فائیتوکیمیکلز بھی موجود ہوتے ہیں اور یہ سب مل کر دل کی صحت کو برقرار رکھتے ہیں اس میں موجود میگنیشیم ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے جبکہ یہ کولیسٹرول لیول کو بھی متوازن کرتا ہے اور یوں دل کی مجموعی صحت کے لئے بہترین ہے۔

• آنکھوں کے لئے مفید

آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ سرسوں کا ساگ آپ کی بینائی کے لئے بھی بہترین ہو سکتا ہے، یہ آنکھوں کی روشنی بڑھاتا ہے کیونکہ اس میں وافر مقدار میں وٹامن اے پایا جاتا ہے جو آنکھوں کی صحت کے لئے بے حد مفید ہے، سرسوں کے ساگ میں لیوٹین اور ذےَشَنطِن جیسے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو بینائی کے لیے ضروری ہوتے ہیں یہ دھندلا دکھائی دینے اور موتیا سے محفوظ رکھتے ہیں۔

• قبض سے نجات

سرسوں کا ساگ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے اور یہ قبض دور کرنے کے لئے بہترین ہے، یہ جلد ہضم ہونے والی غذا ہے ساگ میں موجود فائبر اور فولیٹ آنتوں کی سرگرمی بہتر کرتا ہے، کچھ مقدار میں سرسوں کا ساگ کھانے سے جسم کو 3 گرام فائبر ملتا ہے جو قبض سے نجات دلاتا ہے، ساتھ ہی اس سے آنتوں کی چربی بھی دور ہوتی ہے۔

• یرقان اور بخار میں مفید

طبی ماہرین کی سرسوں پر کئی تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ ساگ یرقان، مالیخولیا، پتھری اور بخار کو دور کرنے کے لئے مفید ہے۔

• خون کی کمی دور کرنے میں مفید

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ساگ کے استعمال سے خون کی کمی کو بھی پورا کیا جا سکتا ہے، جن لوگوں میں صحیح مقدار میں خون نہ بنتا ہو اور خون کی کمی کا شکار ہوں سرسوں کے ساگ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، اس کے علاوہ ایسی خواتین جو بچے کی پیدائش کے بعد خون کی کمی کا شکار ہو جاتی ہیں ان کیلئے بھی یہ بے حد مفید ہے۔

• صحت و توانائی کا خزانہ

توانائی میں اضافہ عام طور پر یہ لازمی ہے کہ اگر سرسوں کا ساگ بنے تو بیسن یا مکئی کی روٹی اور لسی کے ساتھ ہی کھایا جاتا ہے جس سے اس کی غذائیت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے، کیونکہ لسی میں دودھ اور دہی کا استعمال ہوتا ہے جو غذائیت کا خزانہ ہیں اور مکئی کا آٹا تو غذائی اعتبار سے بہترین ہے ہی۔
دیہی علاقوں میں بسنے والے افراد مکئی کی روٹی کے ساتھ ساگ اور مکھن کا استعمال کرتے جس سے ان کا جسم چاک وچوبند رہتا تھا جبکہ بعض گھرانوں میں ساگ کے کھانے کے بعد دیسی گھی اور گُڑ کا استعمال بھی کیا جاتا ہے جس سے غذائیت میں دُگنا اضافہ ہوتا ہے اور یہ جسم کو چاق و چوبند رکھنے کے ساتھ ساتھ توانائی میں بھرپور اضافہ کرتا ہے۔

Sarson Saag Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sarson Saag Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sarson Saag Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4225 Views   |   04 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

سرسوں کا ساگ کھائیں صحت مند ہو جائیں ۔۔ جانیئے سردیوں میں بےحد شوق سے کھائے جانے والے ساگ کے حیرت انگیز فوائد

سرسوں کا ساگ کھائیں صحت مند ہو جائیں ۔۔ جانیئے سردیوں میں بےحد شوق سے کھائے جانے والے ساگ کے حیرت انگیز فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سرسوں کا ساگ کھائیں صحت مند ہو جائیں ۔۔ جانیئے سردیوں میں بےحد شوق سے کھائے جانے والے ساگ کے حیرت انگیز فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔