فریج میں پھپھوندی لگ جائے یا پھر چاولوں میں کیڑے لگ جائیں ۔۔۔ چند اہم اور آسان گھریلو ٹوٹکے جو آپ کی روزمرہ زندگی میں کام آئیں اور زندگی آسان بنائیں

ہماری روزمرہ زندگی میں کوئی نہ کوئی چھوٹے موٹے مسئلے لگے رہتے ہیں جن کی وجہ سے ہمیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کچھ کا فوری حل ہمیں پتا ہوتا ہے جبکہ کچھ کا نہیں اسی لیئے آج ہم لائے ہیں آپ کے لیئے کچھ ایسے گھریلو ٹوٹکے جن کی مدد سے آپ اپنی روزمرہ زندگی کو آسان بنا سکتی ہیں۔ چند اہم اور گھریلو ٹوٹکے مندرجہ ذیل ہیں؛

۔ اگر آپکے بالوں میں چیونگم چپک جائے تو اُس پر تھوڑا سا شہد لگائیں اور کچھ دیر بعد دھولیں، بالوں سے چیونگم نکل جائے گی۔

۔ اگر آپ کے آٹے میں سنڈیاں یا کیڑے پیدا ہوجاتے ہیں تو اگلی بار آٹا ڈالتے وقت اس میں اوپر نیچے تیز پتا رکھ دیں اس سے سنڈیاں اور کیڑے نہیں ہونگے۔

۔ جن لوگوں کا بلڈ پریشر لو رہتا ہے انھیں چاہیئے روزانہ کھجور کھائیں یا پھر چقندر کا استعمال کریں وہ بھی اچھا ہے ان کے لیئے۔

۔ کچے چاولوں کو زیادہ عرصہ محفوظ رکھنے کے لیئے اس میں چند پتے نیم کے رکھ دیں ایسا کرنے سے آپ کے چاول لمبے وقت تک چلیں گے اور خراب نہیں ہونگے۔

۔ براؤن شوگر کو دیرپا رکھنے کے لیئے اسے ہمیشہ فریج میں رکھیں۔

۔ اگر آپ موٹاپا کم کرنا چاہتی ہیں تو اپنے ناشتے اور رات کے کھانے میں بند گوبھی کا استعمال کریں، یہ وزن کم کرنے کا باعث بنتی ہے۔

۔ کچن کی دیواروں اور شیلف کی چکنائی دور کرنے کیلیئے سب سے پہلے انہیں تھنر سے صاف کریں اسکے بعد بیکنگ پاؤڈر لگا کر نرم تولیے سے صفائی کریں جمی ہوئی چکنائی نکل جائے گی۔

۔ اگر آپکے بچے کے پیٹ میں درد ہوتا ہے تو اسکی ناف پر ہنگ گرم کرکے لگائیں معدے کا درد ٹھیک ہوجائے گا۔

۔ اگر آپکے فریج میں بار بار پَھپُھوندری لگ جاتی ہے تو اُسکے لیئے سفید سرکے میں بیکنگ سوڈا ملا کر فریج کی صفائی کریں اس سے پَھپُھوندری دور ہوجائے گی اور دوبارہ نہیں ہوگی۔

Chand Asan Mufeed Gharelu Totkay

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Chand Asan Mufeed Gharelu Totkay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chand Asan Mufeed Gharelu Totkay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2603 Views   |   13 Jul 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

فریج میں پھپھوندی لگ جائے یا پھر چاولوں میں کیڑے لگ جائیں ۔۔۔ چند اہم اور آسان گھریلو ٹوٹکے جو آپ کی روزمرہ زندگی میں کام آئیں اور زندگی آسان بنائیں

فریج میں پھپھوندی لگ جائے یا پھر چاولوں میں کیڑے لگ جائیں ۔۔۔ چند اہم اور آسان گھریلو ٹوٹکے جو آپ کی روزمرہ زندگی میں کام آئیں اور زندگی آسان بنائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ فریج میں پھپھوندی لگ جائے یا پھر چاولوں میں کیڑے لگ جائیں ۔۔۔ چند اہم اور آسان گھریلو ٹوٹکے جو آپ کی روزمرہ زندگی میں کام آئیں اور زندگی آسان بنائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔