موٹاپا دور کرے اور ہڈیوں کے لئے بھی بہترین۔۔ سردیوں میں دھوپ کیوں لینی ضروری ہے؟ حیرت انگیز فائدے

موسم ٹھنڈا ہو تو باہر نکلنے کا بالکل دل نہیں چاہتا لیکن اگر تھوڑی سی تبدیلی ہم اپنی عادات میں لے آئیں تو پوری سردی ڈاکٹروں کے ہاں چکر کاٹنے سے بچ سکتے ہیں۔ ایسی ہی عادت ہے صبح یا شام تھوڑا وقت نکال کر دھوپ سینکنے کی جس کے فائدے جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

ایڈنبرا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق بلڈ پریشر کے مریض دھوپ میں صرف 15 سے 20 منٹ بیٹھ کر اپنے بلڈ پریشر کی سطح کو کم رکھنے میں مدد حاصل کرسکتے ہیں۔

ہڈیوں کی مضبوطی

سورج کی روشنی ہمارے جسم کو وٹامن ڈی فراہم کرتی ہے۔ یہ وٹامن کیلشیم کو جذب کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ وٹامن ڈی بڑھاپے کے اثرات اور ہڈیوں کی بوسیدگی سے بچاتا ہے اور ہڈیوں میں نئی جان ڈالتا ہے۔

شوگر اور موٹاپا

ایڈنبرا اور ساؤتھمپٹن یونیورسٹیز میں کی گئی تحقیق کے مطابق سورج کی دھوپ سے نائٹرک آکسائیڈ کے اخراج میں مدد ملتی ہے جو ایسا پروٹین ہے جو انسانی جسم میں موٹاپے اور ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ کم کرتا ہے۔

بہتر نیند

روزانہ 15 منٹ تک دھوپ سینکنا جسم میں میلاٹونن کی مقدار کو کم کرتا ہے۔ یہ ہارمون ہی غنودگی کی وجہ بنتا ہے۔ دن بھر کے لئے انسان ایکٹو رہتا ہے اور رات میں جسم خودبخود گہری نیند میں چلا جاتا ہے۔

ڈپریشن میں کمی

دھوپ سے ملنے والا وٹامن ڈی سردی میں ہونے والے ڈپریشن سے بھی نجات دیتا ہے۔ لوگ سردی میں زیادہ غمزدہ اس لئے بھی رہتے ہیں کیوں کہ وہ دھوپ میں نہیں نکلتے۔

دھوپ سینکنے کا بہترین وقت

دھوپ لینے کے لئے بہترین وقت صبح سویرے یا شام کو سورج غروب ہونے سے کچھ دیر قبل کا ہے۔ اس دوران 20 منٹ دھوپ لینے سے جسم کو اوپر بیان کیے گئے تمام فائدے حاصل ہوسکتے ہیں۔ کمرے کی کھڑیوں کو بھی اس دوران کھولا جاسکتا ہے۔

Sardion Mein Dhoop Lena Kiyun Zaroori Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sardion Mein Dhoop Lena Kiyun Zaroori Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sardion Mein Dhoop Lena Kiyun Zaroori Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1831 Views   |   30 Dec 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 September 2024)

موٹاپا دور کرے اور ہڈیوں کے لئے بھی بہترین۔۔ سردیوں میں دھوپ کیوں لینی ضروری ہے؟ حیرت انگیز فائدے

موٹاپا دور کرے اور ہڈیوں کے لئے بھی بہترین۔۔ سردیوں میں دھوپ کیوں لینی ضروری ہے؟ حیرت انگیز فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ موٹاپا دور کرے اور ہڈیوں کے لئے بھی بہترین۔۔ سردیوں میں دھوپ کیوں لینی ضروری ہے؟ حیرت انگیز فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔