خشک خوبانی کو خوراک کا حصہ کیوں بنانا چاہئیے؟ طبی ماہرین نے وضاحت کر دی

خشک خوبانی ایسی صحت بخش غذا ہے جو آپ کو پورے سال دستیاب ہوتی ہے- خشک خوبانی کا ایک چھوٹا سا دانہ اپنے اندر صحت کا ایک ایسا خزانہ چھپائے ہوئے ہوتا ہے جس سے فائدہ صرف وہی انسان اٹھا سکتا ہے جو اس کی حقیقت سے واقف ہوتا ہے- خشک خوبانی متعدد طبی فوائد کی مالک ہوتی ہے اور اس کا استعمال آپ کو کئی عام امراض سے محفوظ رکھتا ہے- خشک خوبانی کو خوراک کا حصہ کیوں ضرور بنانا چاہیے؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں:

بہترین نظر
خشک خوبانی میں دو ایسے غذائی اجزاﺀ بھاری مقدار میںجو بینائی کی حفاظت کرتے ہیں جو عمر میں اضافے کے ساتھ ساتھ کمزور ہورہی ہوتی ہے- خشک خوبانی کا استعمال موتیے کے خطرات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے-

نظامِ ہضم
کھانا کھانے سے قبل خشک خوبانی کا استعمال ہمارے نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے- اس کے علاوہ خشک خوبانی قبض کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتی ہے اور ساتھ ہی ناپسندیدہ مواد کو خارج بھی کرتی ہے-

صحت مند دل
خشک خوبانی میں فائبر کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو جسم میں موجود برے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتی ہے- اسی وجہ سے دل کے امراض لاحق ہونے کے خطرات میں بھی کمی واقع ہوتی ہے- اس دوران خشک خوبانی جسم میں بہترین کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ بھی کرتی ہے- روزانہ آدھا کپ خشک خوبانی کھانا دل کی صحت کے لیے مفید ہے-

خون کی کمی سے بچاؤ
خشک خوبانی آئرن کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو کہ خون کی کمی خلاف مزاحمت کرنے کے حوالے سے مفید ثابت ہوتا ہے- عام طور پر خواتین حیض کی وجہ سے خون کی کمی کا شکار رہتی ہیں اس لیے انہیں چاہیے کہ ایسی غذائیں استعمال کریں جن میں آئرن کی بھاری مقدار پائی جاتی ہو- اگر آپ خشک خوبانی کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کریں گے تو یہ ہیموگلوبین کی سطح میں اضافے کا باعث ہوگا-

کینسر سے بچاؤ
خشک خوبانی میں بھاری مقدار میں پائے جانے والے اینٹی اوکسیڈنٹس کینسر جیسے موذی مرض کے لاحق ہونے کے خطرات کو کم کرتے ہیں- اس کے بیج ( Apricot kernels ) کینسر کی افزائش کا خاتمہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں- کینسر کے مریضوں کو یہ 5 بیج ایک گلاس اورنج جوس کے ساتھ روزانہ صبح ناشتہ میں اس وقت تک کھانے چاہئیں جب تک کہ کینسر کے غیر معمولی خلیوں کا خاتمہ نہیں ہوجاتا-

وزن میں کمی
خشک میں پائی جانے والی فائبر کی بھاری مقدار نہ صرف آپ کے نظامِ ہضم کو بہتر بناتی ہے بلکہ میٹابولک کی کارکردگی کو بھی مزید فعال بناتی ہے- اور اسی وجہ سے آپ کا وزن بھی کم ہوجاتا ہے- اس کے علاوہ خشک خوبانی میں کیلوریز بھی بہت کم پائی جاتی ہیں-

ہڈیاں
خشک خوبانی کیلشیم سے بھی بھرپور ہوتی ہے اور ہم سب اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ کیلشیم ہماری ہڈیوں کی بہترین صحت کے لیے سب سے ضروری ہے- اس کے علاوہ خشک خوبانی میں پوٹاشیم بھی پایا جاتا ہے جو کہ ہمارے جسم میں کیلشیم کے تقسیم کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے- اور یہ تمام عوامل ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے انتہائی اہم ہیں-

بخار
خشک خوبانی میں بخار کی حدت کو کم کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے- روزانہ ایک کپ خشک خوبانی کے جوس میں ایک چائے کا چمچ شہد شامل کر کے پئیں- یہ آپ کو پیاس سے بھی آرام دے گی-

جلد خشک
خوبانی کو جلد سے متعلق مسائل مثلاً سورج کی جلن کی وجہ سے ہونے والی خارش اور ایگزیما وغیرہ سے بھی آرام کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے- خشک خوبانی کیل مہاسوں اور جلد کے دیگر مسائل کے خلاف بھی مددگار ثابت ہوتی ہے- خشک خوبانی کا تیل جلد کی حفاظت کے لیے مفید ہے- اور یہ آپ کی جلد کو ہموار اور چمکدار بھی بناتا ہے-

Dry Khubani Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dry Khubani Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dry Khubani Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8979 Views   |   10 Apr 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 October 2024)

خشک خوبانی کو خوراک کا حصہ کیوں بنانا چاہئیے؟ طبی ماہرین نے وضاحت کر دی

خشک خوبانی کو خوراک کا حصہ کیوں بنانا چاہئیے؟ طبی ماہرین نے وضاحت کر دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خشک خوبانی کو خوراک کا حصہ کیوں بنانا چاہئیے؟ طبی ماہرین نے وضاحت کر دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔