قدرت کا انمول تحفہ ادرک کس طرح سردیوں کے امراض سے ہمیں بچاسکتی ہے

سردیوں کے حملے میں نزلہ، زکام ، بخار، کھانسی اور دیگر عوارض لاحق ہوجاتےہیں۔ پھر دن چھوٹے ہونے سے خود دماغ پر کئی طرح کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس تناظر میں ادرک قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو ہمیں سردیوں سےبچاتا ہے۔ موسمِ سرما میں سر اٹھانے والے کئی امراض میں ادرک ایک بہترین اور اکسیر دوا ثابت ہوتا ہے۔ ہماری ویب کے محترم قارئین اس مختصر مضمون میں جان سکیں گے کہ ادرک کیونکر سردیوں کا ایک معالجاتی خزانہ بھی ہے۔

ادرک کی چائے

سردی اور سینے کی جکڑن کا بہترین علاج ادرک کی چائے کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ برسہابرس سے لوگ ادرک کی چائے کو سردی بھگانے کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔ اب ادرک کی چائے بنانا بہت آسان ہے۔
پہلے دو کپ پانی اچھی طرح کھولا کر ابالیں اور بعد میں ادرک کا ایک ٹکڑا اس میں ڈالدیں۔ اس کے بعد ادرک کے اجزا کو پانی میں سرایت کرنے دیجئے۔
اب حسبِ ذائقہ شہد، لیموں کا رس اور دارچینی کا سفوف ملا کر ادرک کی چائے استعمال کیجئے۔ یہ فوری طور پر سردی دور کرتی ہے اور کھانسی کو رفع کرے گی۔ بہتر نتائج کے لیے دن میں دو مرتبہ یہ چائے ضرور استعمال کیجئے جس سے سانس کی نالی صاف ہوجائے گی اور بہت سکون محسوس ہوگا۔
لیکن ادرک کے لاتعداد فوائد یہاں ختم نہیں ہوتے۔ ادرک کےچائے مختلف انداز سے بنا کر وزن کم کرنے اور یہاں تک کولیسٹرول گھٹانے میں بھی استعمال ہوتی ہے۔
عین اسی طریقے سے ہلدی اور ادرک کی چائے بھی جاڑے کے امراض سے بچانے کی غیرمعمولی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ دو کپ کھولتے پانی میں ادرک کا ٹکڑا اسی طرح ڈالیں گے جیسا کہ اوپر بیان کیا۔ اس کے ساتھ ہی نصف چھوٹا چمچہ ہلدی ملایئے۔ اس مشروب کو اچھی طرح ہلاتے رہیں تاکہ ادرک اور ہلدی کا اثر پانی میں شامل ہوجائے۔ اس کے بعد چھان کر نیم گرم چائے حسبِ ذائقہ شہد ملاکر استعمال کیجئے۔

Sardion Main Adrak Chaye Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sardion Main Adrak Chaye Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sardion Main Adrak Chaye Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina Yousuf  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5873 Views   |   24 Nov 2021
About the Author:

Hina Yousuf is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina Yousuf is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

قدرت کا انمول تحفہ ادرک کس طرح سردیوں کے امراض سے ہمیں بچاسکتی ہے

قدرت کا انمول تحفہ ادرک کس طرح سردیوں کے امراض سے ہمیں بچاسکتی ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ قدرت کا انمول تحفہ ادرک کس طرح سردیوں کے امراض سے ہمیں بچاسکتی ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔