کیا پیٹ کی چربی بالوں کے گرنے کی وجہ ؟ جانیں موٹاپے اور گنج پن کے درمیان کا وہ تعلق، جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں

آج کے دور میں، پیٹ کی چربی یا مٹکے جیسا پیٹ بالغوں میں بہت زیادہ ہے، یہ خاص طور پر غیر صحت مند طرز زندگی کے انتخاب کی نشاندہی کرتا ہے۔ درحقیقت، زیادہ تر لوگ مختلف وجوہات کی بناء پر، بالوں کے گرنے کا سامنا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کو گنج پن ہوجاتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پیٹ کی چربی اور بالوں کے گرنے کے درمیان بالواسطہ تعلق ہے؟ یہ سمجھنے کے لیے کئی عوامل ہیں کہ ان دو علامات کا آپس میں کیا تعلق ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق:

کیلیفورنیا میں مقیم معدے کے ماہر ڈاکٹر پلانیپن مانیکم نے انسٹاگرام پر شیئر کیا اور بتایا کہ، ہارمون کی طرح بڑھنے والا عنصر جو انسولین گِروتھ فیکٹر (آئی جی ایف) کے طور پر جانا جاتا ہے، کسی کے بال گرنے کی وجہ ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر مانیکم نے پوسٹ میں کہا کہ، انسولین نما نمو کا عنصر بالوں کے بلب کی جڑوں میں خون کے بہاؤ کو بڑھانے کے لیے ایک اہم ہارمون ہے جو بالوں کی نشوونما کو بڑھاتا ہے اور بالوں کے گرنے کو روکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہارمون انسولین کی طرح کام کرتا ہے، جب انسولین کام نہیں کر رہی ہوتی ہے، تو آئی جی ایف بھی کام نہیں کرتا اور اس طرح بالوں کی نشوونما کم ہوتی ہے۔

پیٹ کی چربی اور بال گرنا:

ڈاکٹر مانیکم نے مزید کہا کہ اگر آپ کسی کو بڑھے ہوئے پیٹ کے ساتھ دیکھتے ہیں تو اس بات کا 90 فیصد امکان ہے کہ وہ شخص بالوں کے گرنے کا شکار ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ غذائیت کے علاوہ، فی ہفتہ 150 منٹ کی ورزش بھی اہم ہے کیونکہ اس سے آپ کا انسولین موثر طریقے سے کام کرے گی۔

ڈاکٹر نویہ ہانڈا، کنسلٹنٹ ڈرمیٹولوجسٹ اور کاسمیٹولوجسٹ نے کہا کہ، پیٹ کی زیادہ چربی ہونا ایک غیر صحت مند طرز زندگی کی علامت ہو سکتی ہے، جو بالوں کے گرنے کا باعث بن سکتی ہے۔

بالوں کے گرنے کے پیچھے ایک اہم وجہ ہارمونز میں عدم توازن ہے۔ ڈاکٹر نویہ ہانڈا نے کہا کہ پیٹ کی زیادہ چربی ہارمون ڈائی ہائیڈروٹیسٹوسٹیرون کی اعلی سطح کا باعث بن سکتی ہے، جو بالوں کے پتیوں کو سکڑ سکتا ہے اور بالوں کو گرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

مزید برآں، تناؤ بالوں کے گرنے کی ایک عام وجہ ہے، اور پیٹ کی زیادہ چربی ہونا دائمی تناؤ کی علامت ہو سکتی ہے۔ اور تناؤ بالوں کی نشوونما کے چکر میں خلل ڈال سکتی ہے اور بالوں کے جھڑنے کا باعث بن سکتی ہے۔ لہذا، اگرچہ پیٹ کی چربی بالوں کے جھڑنے کے لیے براہ راست ذمہ دار نہیں ہوسکتی ہے، لیکن یہ ایک غیر صحت مند طرز زندگی کی علامت ہوسکتی ہے جو بالوں کے گرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

Pait Ki Charbi Balon Ke Girne Ki Wajah

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pait Ki Charbi Balon Ke Girne Ki Wajah and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pait Ki Charbi Balon Ke Girne Ki Wajah to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1914 Views   |   11 May 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

کیا پیٹ کی چربی بالوں کے گرنے کی وجہ ؟ جانیں موٹاپے اور گنج پن کے درمیان کا وہ تعلق، جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں

کیا پیٹ کی چربی بالوں کے گرنے کی وجہ ؟ جانیں موٹاپے اور گنج پن کے درمیان کا وہ تعلق، جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا پیٹ کی چربی بالوں کے گرنے کی وجہ ؟ جانیں موٹاپے اور گنج پن کے درمیان کا وہ تعلق، جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔