کہیں آپ آلو کی چپس غلط طریقے سے تو نہیں بنا رہے؟ جانیں چند ایسے آسان طریقے جو بنائیں اس تیل والی غذا کو آپ کے لئے فائدے مند

فرینچ فرائز پوری دنیا میں ایک مقبول اور پسندیدہ ناشتہ ہے اور اسے ناشتے یا سائیڈ ڈش کی طرح کھایا جاتا ہے، یہ فرائز آلو سے تیار کی جاتی ہیں اور اس میں سوڈیم اور تیل کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو ہمارے لئے غیر صحت بخش ہے اور اگر مستقل بنیاد پر اسے کھایا جائے تو یہ موٹاپے کا باعث بن سکتی ہے۔
اگر آپ فرینچ فرائز کھانا چاہتے ہیں مگر صحت مند طریقے سے تو آپ کو درج ذیل متبادل فرائز ترکیبوں سے اس کو پکانے کی کوشش کرنی چاہئے جو ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں۔

فریچ فرائز بنانے کے مختلف طریقے

• سوئیٹ پوٹیٹو فرائز

یہ فرائز تیل والے فرینچ فرائز کا بہترین متبادل ہیں، یہ دِکھنے میں بلکل فرینچ فرائز جیسے مگر ذائقے میں میٹھے جبکہ وٹامنز اور فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں، اس کو بنانے کے لئے شکر قندی کو آلو کی چپس کی طرح کاٹیں، اس پر زیتون کا تیل لگائیں نمک اور کالی مرچ چھڑکیں، 10

منٹ بعد اسے اوون میں 180 ڈگری پر بیک کر لیں۔

• کھیرے کے فرائز

کھیرے کو آلو کی چپس کی شکل میں کاٹ لیں پھر اِن کو سُکھا لیں اب ایک پیالے میں ایک انڈا توڑ کر اسے اچھی طرح پھینٹ لیں، اس میں کٹی مرچ، اوریگانو، ایک چٹکی نمک، اور گارلک پاؤڈر ڈال کر پھینٹ لیں اب اس آمیزے میں کھیرے کے سلائس ڈپ کریں اور اس کو اوون کی ٹرے میں ترتیب سے رکھ دیں 25 منٹ کے لئے اسے بیک کریں اور نوش فرمائیں کرنچی فرائز تیار ہیں۔

• سیب کی فرائز

سیب کی فرائز بنانے کے لئے ایک پیالے میں آدھا کپ دودھ لیں، اس میں ¾ کپ میدہ شامل کریں، ایک انڈا توڑ کر ملائیں، ایک چائے کا چمچ نمک، ایک چائے کا چمچ بیکنگ پاؤڈر شامل کریں اب اس آمیزے میں سیب کے پتلے پتلے گول سلائس کاٹ کر ڈپ کریں، اب ایک پین میں تھوڑا سا زیتون کا تیل شامل کریں اس میں یہ ڈِپ کئے ہوئے سلائس فرائی کر لیں دونوں طرف سے گولڈن براؤن ہونے پر چولہے سے اتار لیں اور پیش کریں۔

• پالک کے فرائز

صحت بخش پالک کے فرائز بنانے کے لئے سب سے پہلے پالک کو دھو کر ان کو سوکھنے دیں، جب یہ خشک ہو جائیں تو اس میں تھوڑا سا زیتون کا تیل لگا کر اس میں کٹی مرچ، گارلک پاؤڈر، نمک، اوریگانو شامل کریں اور اسے 15 منٹ کے لئے بیک کر لیں پھر جب یہ ٹھنڈی ہو جائیں تو نوش فرمائیں، لیجئیے بن گئیں مزیدار اور مختلف صحت مند فرائز اب آپ کا وزن نہیں بڑھے گا۔

French Fries Banane Ke Tarikay

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like French Fries Banane Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for French Fries Banane Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   12296 Views   |   01 Jul 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 December 2024)

کہیں آپ آلو کی چپس غلط طریقے سے تو نہیں بنا رہے؟ جانیں چند ایسے آسان طریقے جو بنائیں اس تیل والی غذا کو آپ کے لئے فائدے مند

کہیں آپ آلو کی چپس غلط طریقے سے تو نہیں بنا رہے؟ جانیں چند ایسے آسان طریقے جو بنائیں اس تیل والی غذا کو آپ کے لئے فائدے مند ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کہیں آپ آلو کی چپس غلط طریقے سے تو نہیں بنا رہے؟ جانیں چند ایسے آسان طریقے جو بنائیں اس تیل والی غذا کو آپ کے لئے فائدے مند سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔