30 Charisma Benefits of Jamun Fruit

موسم گرما میں آنے والا پھل جامن صحت کے حوالے سے انتہائی مفید اور اہم پھل ہے اور دیگر پھلوں کے مقابلے میں بہت زیادہ مہنگا بھی نہیں ہے۔ جامن کے ساتھ ساتھ جامن کی گھٹلیاں اور پتے بھی بہت ساری بیماریوں کے علاج میں استعمال کئے جاتے ہیں۔ عموماً جامن کھا کر گھٹلیاں پھینک دی جاتی ہیں حالانکہ جامن کی گھٹلیاں مجموعی امراض میں بے انتہا فائدہ پہنچاتی ہیں۔ آپ ان گھٹلیوں کو سکھا کر رکھ سکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر استعمال کریں۔ جامن کینسر، دل کی بیماریوں ، ذیابیطس، دمہ ، معدہ اور جلد کے مختلف مسائل کے حل کیلئے نہایت مفید پھل ہے۔ جامن میں اہم غذائی اجزاء جیسے کیلشیئم ،آئرن ،میگنیشیئم ،فاسفورس ،سوڈیم، وٹامن، تھیامن ،ربوفلیون، نیاسن، کاربوہائیڈریٹ ،کیروٹین، فولک ایسڈ، فائبر، فیٹ، پروٹین اور پانی موجود ہوتے ہیں۔ جو صحت کے لئے بے انتہا مفید ہیں۔ لیکن جو بھی کھائیں اعتدال میں رہتے ہوئے کھائیں۔


ذیل میں جامن کے فوائد بیان ہیں جن سے آپ آسانی سے اپنے روز مرہ مسائل کا حل تلاش کر سکتے ہیں۔
 -1 جامن معاہدہ، آنتوں کی جلن،خراش اور کمزوری دور کرنے والی بے مثل غذا ہے۔
 -2 جامن اسٹارچ کو انرجی میں تبدیل کرکے بلڈ شوگر کی سطح کو نارمل رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ شوگر کے مریضوں کو روزانہ جامن کھانا چاہئے۔
-3 بھوک بڑھاتا ہے اور صفراء کا زور توڑتا کر معدہ کو طاقت دیتا ہے اور کھانے کو ہضم کرتا ہے۔
-4جامن میں پیاس کی شدت اور خون کی گرمی کم کرنے کی قدرتی تاثیر ہے ۔
-5ذیابیطس کے مریضوں کے لئے جامن کا استعمال انتہائی مفید ہے یہ خون میں شکر کی مقدار کو بڑھنے نہیں دیتا۔
-6بڑھی ہوئی تلی کو کم کرنے اور جگر کی صحت کیلئے بہت فائدہ مند ہے نیا خون پیدا کرتا ہے۔
-7 گرمی سے نجات کا بہترین ذریعہ ہے لیکن جامن کھانے کے بعد پانی نہ پئیں۔
-8 پیشاب کی زیادتی کو کم کرتا ہے مثانہ کی کمزوری دور کرتا ہے۔
-9دانتوں کی صحت کیلئے بھی مفید پھل ہے۔
-10جامن کی گھٹلیاں سکھا کر پیس کر رکھ لیں اور روزانہ تیس ماشہ ادہ پانی سے کھالیں ذیابیطس کا خاتمہ ہو جائے گا۔
-11کمر اور پیروں کے درد سے نجات کے لئے جامن گھٹلی سمیت پیسٹ بنا کر کھائیں ۔
-12گرتے ہوئے بالوں کو روکتا ہے ۔
-13بڑھی ہوئی تلی کیلئے خالی جامن، جامن کا سرکہ یا جامن کا شربت بنا کر پینا بہت مفید ہے۔
-14جامن کی چھال کا جو شاندہ اسہال اور پیچش میں فائدہ دیتا ہے۔
-15جامن کی چھال کو پانی میں پکا کر غرارے اور کلیاں کرنے سے پھولے ہوئے مسوڑھوں اور گلے آنے کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔
-16جن کا معدہ کمزور ہو ان کے لئے جامن اور جامن کا سرکہ بہترین دوا کا کام کرتے ہیں ۔
-17آنکھوں سے پانی نکلتا ہو یا موتیا آر ہا ہوتو جامن کی گھٹلی سکھا کر باریک پیس لیں اور صبح و شام تین تین ماشہ سادہ پانی کے ساتھ لیں۔
-18جن لوگوں کو رات میں برے خواب آتے ہوں ان کو جامن کی گھٹلی کا پائوڈر صبح وشام کھانا چاہئے۔
-19 بیٹے ہوئے گلے اور آواز کیلئے جامن کی گھٹلیوں کو پیس کر چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا کر رکھ لیں اور شہد لگا کر چوس لیں۔
-20کیسے بھی دستوں میں جامن کے درخت کے ڈھائی پتے جو نہ زیادہ سخت ہوں نہ زیادہ نرم پیس کر تھوڑا سا نمک ملا کر اسکی گولیاں بنا لیں اور ایک گولی صبح و شام لینے سے دست فوراً رک جائیں گے۔
-21جامن کے پتے السر میں مفید ہیں ۔
-22جامن کا جوس مدافعتی نظام کو فروغ دیتا ہے۔
-23اینیمیا کے شکار افراد جامن ضرور کھائیں ۔
-24سوگرام جامن میں55 ملی گرام پوٹاشیم ہوتا ہے جو دل کے مریضوں کے لئے ا چھا ہے۔
-25جامن کے روزانہ استعمال سے ہائی بلڈ پریشر اور اسٹروک کے خطرے سے بچا جا سکتا ہے۔
-26جامن میں موجود وٹامن سی جلد کے لئے بہترین ہے۔
-27ایکنی کے لئے روزانہ رات کو جامن کی گھٹلی پیس کر دودھ میں ملا کر لگانے سے ایکنی ختم ہو جاتی ہے۔
-28داغ دھبوں سے نجات کے لئے جامن کی گھٹلی کا پائوڈر، لیموں کا رس، بیسن، بادام کا تیل اور عرق گلاب چند قطرے ملا کر چہرے پر لگائیں جب سوکھ جائے تو دھولیں۔
-29آئلی اسکن کیلئے جامن کا پلپ،جو کاآٹا،آملہ کا رس، اور عرق گلاب ملا کر فیس ماسک کے طور پر استعمال کریں جب سوکھ جائے تو دھولیں ۔
-30جامن کا مزاج خشک سرد ہے گرم مزج رکھنے والوں کے لئے مفید ہے۔

Jamun fruit has extra-ordinary benefits to our health. You are aware of its taste, but I am sure that you are not fully aware of its hidden health benefits.

Jamun comes in summer season. It is very effective for certain health problems and also not too much expensive as compared to other fruits. Jamun mainly helps in cancer, heart diseases, diabetes, asthma and various kinds of skin diseases. Kala jamun is full of major food nutrients such as calcium, iron, magnesium, phosphorus, sodium, vitamin, folic acid, fiber and proteins.

KFoods.com is sharing a list of not only jamun but also jamun seed benefits in Urdu.

Explore top 30 benefits of jaaman.

Jamun Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jamun Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jamun Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   15396 Views   |   14 Jul 2016
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

30 Charisma Benefits of Jamun Fruit

30 Charisma Benefits of Jamun Fruit ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 30 Charisma Benefits of Jamun Fruit سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔