مہوش حیات کو کیسے جیون ساتھی کی تلاش ہے؟ پہلی بار دل کا حال بیان کردیا

"گزشتہ ایک سے دو سال سے میں نے شادی کے بارے میں سوچنا شروع کیا ہے، ورنہ اس سے پہلے میری سوچ ایسی تھی کہ ایسا کچھ ممکن ہی نہیں ہے۔ اب مجھے لگتا ہے کہ اگر کوئی اچھا انسان ملے تو بات چیت کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ پہلے میری ساری توجہ میرے کام پر تھی اور شادی کا خیال ہی نہیں آتا تھا۔"

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی نمایاں شخصیت، تمغہ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے حالیہ انکشافات سے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ شادی کے حوالے سے گفتگو میں مہوش نے بتایا کہ انہوں نے محض ایک دو سال قبل ہی شادی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا شروع کیا ہے، جبکہ پہلے وہ اس موضوع پر قطعی دلچسپی نہیں رکھتی تھیں۔

مہوش نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے ممکنہ جیون ساتھی میں ذہانت، نرم دلی، اور خاندان کی اہمیت جیسے اوصاف کی خواہشمند ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ شادی محض دو افراد کا نہیں بلکہ دو خاندانوں کا ملن ہوتی ہے، اس لیے وہ اپنے مستقبل کے ساتھی کا خاندانی پس منظر اور رویہ بھی دیکھنا چاہتی ہیں۔

کیریئر کی بات کی جائے تو مہوش حیات کا سفر 2009 کی شارٹ فلم "انشا اللہ" سے شروع ہوا، اور انہیں حقیقی شہرت 2012 کے ہٹ ڈرامے "میرے قاتل میرے دلدار" سے ملی۔ بعد ازاں، 2014 میں فلم "نامعلوم افراد" میں ان کے آئٹم سانگ "بلی" نے ان کا فلمی سفر شروع کیا، جبکہ 2015 کی فلم "جوانی پھر نہیں آنی" نے انہیں فلمی دنیا میں مزید کامیابیاں دلائیں۔ اس کے ساتھ ہی مارول سینیمیٹک یونیورس کی سیریز "مس مارول" میں عائشہ کا کردار ادا کر کے انہوں نے بین الاقوامی سطح پر بھی شہرت حاصل کی۔

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا نے 2020 میں ان پر بے بنیاد الزامات لگائے تھے کہ ان کا تعلق داؤد ابراہیم سے ہے، جس پر مہوش نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ محض تعفن زدہ صحافت ہے، جو ان کی آواز کو خاموش نہیں کر سکتی۔ مہوش نے ازراہ مذاق کہا تھا کہ اگر ان کا نام کسی کے ساتھ جوڑنا ہو تو ہالی وڈ کے لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ جوڑیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

مداح اب تجسس میں ہیں کہ آیا مہوش کا یہ نیا سوچنے کا زاویہ انہیں کب شادی کے فیصلے تک پہنچائے گا؟

Mahwish Hayat Ko Kaisa Doolha Chahye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mahwish Hayat Ko Kaisa Doolha Chahye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mahwish Hayat Ko Kaisa Doolha Chahye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   550 Views   |   05 Nov 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

مہوش حیات کو کیسے جیون ساتھی کی تلاش ہے؟ پہلی بار دل کا حال بیان کردیا

مہوش حیات کو کیسے جیون ساتھی کی تلاش ہے؟ پہلی بار دل کا حال بیان کردیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مہوش حیات کو کیسے جیون ساتھی کی تلاش ہے؟ پہلی بار دل کا حال بیان کردیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔