میرے جنازے پر کسی کو کھانا نہیں کھلانا ۔۔ نادیہ افگن نے اتنا سخت اور دو ٹوک پیغام کیوں دے دیا؟

Nadia Afgan Criticizes The Tradition Of Providing Food At Funerals

پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ نادیہ افگن، جو ڈراموں میں ماں کے کرداروں سے دلوں میں جگہ بنا چکی ہیں، اس بار کسی کردار کے ذریعے نہیں بلکہ اپنی ایک سچائی کے ذریعے لوگوں کے دلوں کو جھنجھوڑ گئیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک دل کو چھو لینے والی اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے والد کے انتقال کے وقت پیش آنے والے ایک تجربے کو بیان کرتے ہوئے کہا

جب میں مروں گی، تو یہ وصیت کر کے جاؤں گی کہ میرے جنازے میں کسی کو کھانا نہ کھلایا جائے۔ جس نے آنا ہے، بس دعا کے لیے آئے۔ جس نے نہیں آنا، وہ نہ آئے۔

نادیہ نے بتایا کہ ان کے والد کے انتقال کے وقت جس بات سے انہیں سب سے زیادہ تکلیف پہنچی، وہ یہ تھی کہ محلے کے انچارج ان کے پاس آکر یہ پوچھنے لگے، کرسیاں اور کھانے کا انتظام کہاں سے کروانا ہے؟

انہوں نے لکھا کہ اُس دن وہ رات گئے تک صرف لوگوں کی مہمان نوازی کرتی رہیں — ہر آنے والے سے یہی سوال کرتی رہیں، کیا آپ نے کھانا کھایا؟ کیا آپ کو کچھ چاہیے؟

نادیہ نے اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جنازوں کو بھی ایک رسم بنا دیا ہے، جہاں دکھ اور دعا کے بجائے انتظامات اور کھانے پر بات ہوتی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ شاید ہم بھول گئے ہیں کہ موت رخصتی کا وقت ہے، دعوت کا نہیں۔

اداکارہ کے اس پیغام نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

کیا آپ نادیہ افگن کی اس بات سے متفق ہیں؟ کیا جنازے پر کھانے کا رواج ختم ہونا چاہیے

Nadia Afgan Criticizes The Tradition Of Providing Food At Funerals

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nadia Afgan Criticizes The Tradition Of Providing Food At Funerals and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nadia Afgan Criticizes The Tradition Of Providing Food At Funerals to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   31 Views   |   28 Oct 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 October 2025)

میرے جنازے پر کسی کو کھانا نہیں کھلانا ۔۔ نادیہ افگن نے اتنا سخت اور دو ٹوک پیغام کیوں دے دیا؟

میرے جنازے پر کسی کو کھانا نہیں کھلانا ۔۔ نادیہ افگن نے اتنا سخت اور دو ٹوک پیغام کیوں دے دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میرے جنازے پر کسی کو کھانا نہیں کھلانا ۔۔ نادیہ افگن نے اتنا سخت اور دو ٹوک پیغام کیوں دے دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts