وزن کم کرنے کے 6 ایسے گھریلو نسخے جو کر دیں چند ہی دنوں میں آپ کو سِلم اور اسمارٹ

وزن کم کرنا کوئی آسان کام نہیں اور پیٹ کی آضافی چربی کو دور کرنا تو بےحد مشکل ہے اگر آپ بھی پیٹ کی اضافی چربی کو کم کرنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں تو اس کے لئے ہم آپ کو آج چند خاص گھریلو ٹپس بتانے والے ہیں جن کے استعمال سے آپ کسی حد تک اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکیں گے۔
ذیل میں وہ نسخے موجود ہیں جو چند ہی دِنوں میں آپ کے وزن کو تیزی سے کم کر سکتے ہیں۔

نسخہ نمبر 1

کوشش کریں کے دوپہر کے کھانے میں آپ جو بھی کھاتے ہیں اس میں کیلوریز کی مقدار کو کم کر دیں، جبکہ رات کے کھانے میں بھی کیلوریز کا کم استعمال کرتے ہوئے رات کا کھانا شام 7 بجے تک کھا لیں۔

نسخہ نمبر 2

ایسے کھانوں کا استعمال چھوڑ دیں جو تیل میں تلے ہوئے ہوں یا جن میں کاربوہائیڈریٹ زیادہ پائے جاتے ہوں، جیسے کہ مٹھائیاں، کیک، پاستہ، میٹھی ڈبل روٹی اور بسکٹ وغیرہ۔

نسخہ نمبر 3

صبح سویرے نہار منہ میتھی دانے کا رات بھر بھیگا ہوا پانی پینے کی عادت بنا لیں آپ پانی کے ساتھ میتھی دانہ چبا کر بھی کھا سکتے ہیں۔

نسخہ نمبر 4

سونٹھ کا استعمال شروع کر دیں، اگر آپ روزانہ گرم پانی میں سونٹھ شامل کر کے اس کا قہوہ بنا کر استعمال کریں گے تو اس سے آپ کا میٹابولزم تیز ہوگا اور جسم کی اضافی چربی تیزی سے گھلے گی۔

نسخہ نمبر 5

روزانہ کم سے کم 40 منٹ تک تیز تیز چہل قدمی کریں کہ سانس پھولے اور پسینہ بھی آئے یوگا اور ورزش کرنے کی عادت بنائیں تاکہ تمام نسخے جلدی اثر کریں اور آپ کو موٹاپا تیزی سے دور ہو

۔نسخہ نمبر 6

جب بھی آپ کو پیاس لگے تو گرم پانی پیئیں ٹھنڈے پانی کا استعمال نہ کریں اور کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں کم سے کم 8 سے 12 گلاس پانی روزانہ پینا چاہیئے کیونکہ اس سے جسم ہائیڈریٹ رہتا ہے اور نظامِ ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔

Wazan Karne Ke Tarikay

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Wazan Karne Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Wazan Karne Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4855 Views   |   13 Aug 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

وزن کم کرنے کے 6 ایسے گھریلو نسخے جو کر دیں چند ہی دنوں میں آپ کو سِلم اور اسمارٹ

وزن کم کرنے کے 6 ایسے گھریلو نسخے جو کر دیں چند ہی دنوں میں آپ کو سِلم اور اسمارٹ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وزن کم کرنے کے 6 ایسے گھریلو نسخے جو کر دیں چند ہی دنوں میں آپ کو سِلم اور اسمارٹ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔