پیروں پر سوجن زیادہ دیر بیٹھنے کی وجہ سے ہے یا پھر شوگر کی وجہ سے؟؟ جانئیے چند ایسے گھریلو نسخے جو پاؤں سے کر دے سوجن غائب وہ بھی منٹوں میں

ہم میں سے کئی لوگ روزانہ دفتر میں گھنٹوں پیر لٹکائے کرسی پر بیٹھے بیٹھے کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے پاؤں پر سوجن چڑھ جاتی ہے یا پھر شوگر اور بلڈ پریشر کے مریضوں کو بھی پیروں میں یا ہاتھوں میں سوجن کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
آج ہم بتانے والے ہیں آپ کو چند ایسے گھریلو نسخے جو آزما کر آپ کچھ ہی گھنٹوں یا منٹوں میں پیروں کی سوجن کو ختم کر سکتے ہیں، آئیے جانتے ہیں وہ کونسے نسخے ہیں۔

پیروں سے سوجن دور کرنے کے لئے آزمودہ گھریلو نسخے

ایپسم نمک

آدھا کپ ایپسم نمک لیں اسے ایک ٹب نیم گرم پانی میں شامل کریں اور آدھے گھنٹے کے لئے اس میں پاؤں ڈبو کر بیٹھ جائیں، روزانہ ایک ہفتے تک اس عمل کو جاری رکھیں سالوں پرانی پاؤں کی سوجن بھی دور یو جائے گی۔

سیب کا سرکہ

سیب کا سرکہ اینٹی سوزش خصوصیات کا حامل ہوتا ہے، ایک ٹب میں نیم گرم پانی لیں اب اس میں 6 سے 8 چمچ سیب کا سرکہ شامل کریں اور دونوں پاؤں ڈبو کر بیٹھ جائیں، ہفتے میں کم سے کم 2 مرتبہ اس عمل کو ضرور دہرائیں۔

پھٹکری کا پانی

ایک ٹب نیم گرم پانی میں پھٹکری اور تھوڑا نمک ملالیں، پھٹکری سوجن کم کرنے اور خون کی سرکولیشن بڑھانے میں مدد کرتی ہے، جس سے آپ کو پیروں اور ایڑھیوں میں راحت محسوس ہوگی ایک ٹب میں گرم پانی لے کر اس میں آدھ کپ پسی ہوئی پھٹکری ملالیں اور اپنے پیر اس پانی میں 20 منٹ تک رکھیں، پھر پانی سے نکال کر خشک کر لیں۔

نمک کی زیادتی سے پرہیز

نمک کی زیادتی کی وجہ سے جسم میں دوران خون کی روانی متاثر ہوتی ہے اور اس سے پیروں اور ایڑھیوں میں سوجن ہونے لگتی ہے۔ پیکجنگ والی غذائیں، کین میں پیک کھانے، پروسیسڈ فوڈ، ساسز، مشروبات اور فاسٹ فوڈ جتنا کم کھائیں گی، اتنی ہی سوجن کم ہوگی گھر کے کھانے میں بھی نمک کا کم سے کم استعمال کریں۔

متحرک رہیں

کوشش کریں کہ مستقل ایک ہی جگہ بیٹھے یا لیٹے نہ رہیں، روزانہ چہل قدمی کریں، اگر مستقل بیٹھنے کا کام بھی کرتے ہیں تو کسی نہ کسی بہانے 10 سے 15 قدم ہر ایک گھنٹے میں ضرور چلیں، روزانہ ورزش کریں، کھانے پینے میں پرہیز کریں۔

Pairon Per Sujan Ki Wajuhat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pairon Per Sujan Ki Wajuhat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pairon Per Sujan Ki Wajuhat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4499 Views   |   22 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

پیروں پر سوجن زیادہ دیر بیٹھنے کی وجہ سے ہے یا پھر شوگر کی وجہ سے؟؟ جانئیے چند ایسے گھریلو نسخے جو پاؤں سے کر دے سوجن غائب وہ بھی منٹوں میں

پیروں پر سوجن زیادہ دیر بیٹھنے کی وجہ سے ہے یا پھر شوگر کی وجہ سے؟؟ جانئیے چند ایسے گھریلو نسخے جو پاؤں سے کر دے سوجن غائب وہ بھی منٹوں میں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیروں پر سوجن زیادہ دیر بیٹھنے کی وجہ سے ہے یا پھر شوگر کی وجہ سے؟؟ جانئیے چند ایسے گھریلو نسخے جو پاؤں سے کر دے سوجن غائب وہ بھی منٹوں میں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔