سردی اور خشک موسم میں اس تیل کے استعمال سے ملے بالوں کے تمام مسائل کا حل

بالوں کی صحت کا براہ راست تعلق جسمانی صحت پرتو ہوتا ہی ہے لیکن ساتھ ہی یہ بات بھی اہمیت رکھتی ہے کہ آپ اس کی حفاظت کے لیے کیا کچھ کرتے ہیں۔ ہمارے بال پروٹین اور کیراٹین سے بنے ہوتے ہیں جو دھوپ، ماحیولیاتی آلودگی، ڈائی کرنے، اسٹریٹ کرنے کے لیے ہیٹ دینے، کلر کو ہٹانے اور مختلف ٹریٹمنٹس کے ذریعے کئی طرح کے کیمیکل کو برداشت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں بال خشک اور بے رونق ہوکر گرنے لگتے ہیں، اوران کی قدرتی نمی اور چمک ماند پڑنے لگتی ہے جبکہ کچھ میں بالوں کا سفید ہونا بھی شامل ہے۔
ان تمام مسائل کے حل کے لیے اکثریت بازارموجود دوسری مصنوعات کا رخ کرتی ہیں جو نہ صرف مہنگی بلکہ کئی طرح کے کیمیکل سے بنی ہوتی ہے جو آپ کے بالوں کو بہتر کرنے کے بجائے مزید بگاڑ کا سبب بنتی ہیں۔ مگران سب کا حل آپ کے کچن میں موجود آلیوآئل ہی میں موجود ہے۔
نیویارک کی مشہورومعروف ہیئراسٹائلسٹ گیبریل کورنی کا کہنا ے کہ بالوں کے لیے آلیوآئل سے بہتر کوئی ٹانک نہیں۔ وہ اپنے سیلوں میں آنے والوں کے لیے ہاٹ آلیو آئل ٹریٹمینٹ کو ترجیح دیتی ہیں، اوربالوں کو نرم رکھنے کے لیے اسے بطور ڈیپ کنڈیشنگ استعمال کرتی ہیں۔
یہاں تک کہ اس کی قلیل مقدارہرروز لگانے سے با لوں کی چمک بڑھانے اورجڑوں کو مضبوط کرنے کے لیے کافی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جلد اور بالوں کے لیے بنائی جانی کئی مصنوعات میں آلیوآئل ایک اہم جز کے طورپراستعمال ہوتا ہے۔
بازار میں آلیو آئل کئی اقسام دستیاب ہیں ان میں پومس آلیوآئل، ورجن آلیوآئل اور ایکسٹراورجن آلیوآئل۔ ان سب میں ایکسٹراورجن آلیوآئل سب سے بہترین مانا جاتا ہے کیونکہ یہ آئل قدرتی درجہ حرارت میں کشید کیا جاتا ہے اور کسی قسم کے کیمیکل کی آمیزش نہیں کی جاتی۔
اسی بنا پر یہ آئل بالوں کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔ ہفتہ میں ایک بار اس کا مساج بالوں کوصحت مند رکھنے کے لیے بے حد مفید ہے۔

Sardi Main Balon Ke Tamam Masail Ka Hal

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Sardi Main Balon Ke Tamam Masail Ka Hal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sardi Main Balon Ke Tamam Masail Ka Hal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2927 Views   |   23 Oct 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 November 2024)

سردی اور خشک موسم میں اس تیل کے استعمال سے ملے بالوں کے تمام مسائل کا حل

سردی اور خشک موسم میں اس تیل کے استعمال سے ملے بالوں کے تمام مسائل کا حل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردی اور خشک موسم میں اس تیل کے استعمال سے ملے بالوں کے تمام مسائل کا حل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔