منکی پاکس کو معمولی نہ سمجھیں بلکہ.. جانیں اس موذی وائرس کی علامات اور احتیاط کے چند طریقے جو آپ کی جان بچا سکتے ہیں

منکی پاکس کے چند کیسز سامنے آتے ہی پاکستان بھر میں ائیر پورٹس پر ایمرجنسی اقدامات نافذ کردیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی عوام کو بار بار اس موذی مرض کے حوالے سے باخبر رہنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کے لئے کہا جارہا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم اپنے قارئین کو بتائیں گے کہ وہ کون سے حفاظتی طریقے ہیں جنھیں اختیار کر کے اس وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔

منکی پاکس بنیادی طور پر جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے. منکی پاکس، وائرس کے ’پاکس وائری ڈائے‘ (Poxviridae) فیملی سے تعلق رکھتا ہے جس میں چیچک وائرس بھی شامل ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق منکی پاس کی ابتداء افریقا سے ہوئی ہے۔ البتہ اس وائرس کا بندروں سے کوئی تعلق نہیں۔ 1958 میں ایک تجربہ گاہ میں موجود منکی پاکس کے وائرس 2 بندروں کو لگ گئے تھے جس کے بعد اس وائرس کا نام منکی پاکس پڑ گیا البتہ اس وائرس کے پھیلاؤ کا بندروں سے کوئی واسطہ نہیں۔ یہ وائرس متاثرہ جانوروں کے کاٹنے، تھوک اور فضلے سے پھیلتا ہے۔

منکی پاکس کی علامات

عالمی ادارہ صحت کے مطابق منکی پاکس کی علامات چیچک سے ملتی جلتی ہیں۔ ان میں سر درد، بخار، سانس پھولنا اور دانے نکلنا شامل ہیں۔ یہ دانے پیپ اور خارش والے ہوسکتے ہیں۔ جہاں تک سوال اس وائرس کے جان لیوا ہونے کا ہے تو وائرس کی شدت کی صورت میں یہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

منکی وائرس کی تشخیص

منکی وائرس کی تشخیص لے لیے پولی میریس چین ری ایکشن (پی سی آر) ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ جس میں مریض کے جسم میں ابھرے دانوں میں بھرے مواد کو بطور نمومہ استعمال کیا جاتا ہے۔

ویکسین یا دوا

عالمی ادارہ صحت کے مطابق چیچک سے بچاؤ کی ویکسین اور ویکسین (MVA-BN) بھی منکی پاکس سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ چیچک کے ٹیکے نہ لگوانے والے بچے، بوڑھے اس وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں۔

بچاؤ کے طریقے

جنگلی جانوروں سے دور رہیں اور ماسک اور دستانوں کا استعمال کریں۔ صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں۔
منکی پاکس میں مبتلا یا مشتبہ افراد سے دور رہیں۔
ماسک اور دستانے پہننے کے علاوہ ہاتھ بار بار دھوئیں.
منکی پاکس سے متاثرہ شخص کیلئے ضروری ہے کہ وہ خود کم سے کم 21 دنوں کے لئے قرنطینہ کرلے۔
اس وائرس کا شکار افراد کی تمام استعمال کی چیزیں تلف کر دیں۔
جیسے ہی علامات ظاہر ہوں معالج سے فوری رابطہ کریں.

Monkeypox Ki Alamat Aur Ilaj

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Monkeypox Ki Alamat Aur Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Monkeypox Ki Alamat Aur Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2157 Views   |   28 Apr 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

منکی پاکس کو معمولی نہ سمجھیں بلکہ.. جانیں اس موذی وائرس کی علامات اور احتیاط کے چند طریقے جو آپ کی جان بچا سکتے ہیں

منکی پاکس کو معمولی نہ سمجھیں بلکہ.. جانیں اس موذی وائرس کی علامات اور احتیاط کے چند طریقے جو آپ کی جان بچا سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ منکی پاکس کو معمولی نہ سمجھیں بلکہ.. جانیں اس موذی وائرس کی علامات اور احتیاط کے چند طریقے جو آپ کی جان بچا سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔