اگر اپ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو جان لیں اس کے چند ایسے نقصانات جو آپ کی صحت اور زندگی کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں

آج کل کے دور میں خواتین ہوں یا مرد زیادہ وقت دفتر میں بیٹھ کر یا پھر گھر میں ٹی وی، لیپ ٹاپ یا پھر موبائل فون کی اسکرین میں مگن ہو کر گزارتے ہیں، اور جانے انجانے میں وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ زیادہ وقت بیٹھے رہنا اور کسی سرگرمی میں مصروف نہ رہنا ان کی صحت کے لئے کتنا خطرناک ہے۔
اگر آپ زیادہ وقت بیٹھے رہتے ہیں تو اس سے آپ کے جسم میں کئی تبدیلیاں آتی ہیں جو آپ کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں، وہ تبدیلیاں اور نقصانات کون سے ہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

زیادہ وقت بیٹھے رہنے کے نقصانات

زیادہ وقت بیٹھے رہنے سے آپ کی طرزِ زندگی سست ہو جاتی ہے، اور اس سے صحت برباد ہوتی ہے جس کے باعث آپ کے لئے متعدد بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، لیکن آپ کا جسم آپ کو چند ایسی نشانیاں بتا رہا ہوتا ہے جس سے آپ سمجھ سکیں کہ آپ کے جسم کے اندر کوئی بڑی اور نقصان دہ تبدیلی ہو رہی ہے۔

• آنکھوں کا پھولنا اور ہلکے

جب آپ کی آنکھیں پھولنے اور سوجنے لگیں ساتھ ہی بہت زیادہ ہلکے (ڈارک سرکل) ہو جائیں تو سمجھ جائیں کہ آپ کے جسم میں کوئی تبدیلی ہو رہی ہے جس کا آپکی آنکھیں اشارہ دے رہی ہیں، آنکھوں کے گرد گرد حلقے اور ان کا پھول جانا بہت زیادہ وقت ایک ایک پوزیشن میں بیٹھے رہنے کا نتیجہ ہوتا ہے۔

• قبض کی شکایت

اگر آپ مختلف سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں تو آپ کی آپ کی آنتیں بھی صحت مند رہتی ہیں جس سے پیٹ کے کسی مسئلے کا سامنا نہیں ہوتا لیکن اگر آپ دن رات ہر وقت زیادہ تر بیٹھے رہتے ہیں تو اس سے آپ کو قبض کی شکایت ہو سکتی ہے اور گیس کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے۔

• گھٹنوں میں تکلیف

جسمانی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل رہنے والا انسان چست اور تندرست رہتا ہے اور اگر آپ بس بیٹھے رہیں اور کسی سرگرمی میں اپنے جسم کو مبتلا نہ کریں تو اس سے آپ کو گھٹنوں میں درد بھی ہو سکتا ہے، کیونکہ اگر یہ زیادہ سرگرمی میں نہیں رہیں گے تو ان کی کارکردگی میں کمی آئے گی اور لچک کم ہوگی ہڈیاں وقت سے پہلے ہی کمزور ہو جاتی ہیں۔

• میٹھا کھانے کی خواہش کھانا بار بار کھانے کی خواہش

جب آپ مستقل بیٹھے رہتے ہیں تو اس سے آپ کے جسم میں موجود گلوکوز ٹوٹ کر اپنی کارکردگی نہیں کرتا اور پھر آپ کو بیٹھے بیٹھے میٹھا کھانے کی خواہش ہوتی ہے اس کے علاوہ جب آپ دن بھر یوں بیٹھے رہتے ہیں تو آپ کا بار بار کچھ کھانے کا دل کرتا ہے جس سے آپ کا وزن تیزی سے بڑھنے لگتا ہے ساتھ ہی بلڈ پریشر ہائی ہوتا ہے اور شوگر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

• یادداشت کی کمزوری

اگر آپ ایک جگہ بیٹھے رہیں گے تو اس سے آپ کے دماغ کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے اور جب دماغ کو اگر آپ کسی سرگرمی کا حصہ نہیں بناتے تو یہ چیزیں بھولنے کی بیماری کو پروان چڑھاتا ہے اور آپ کی یادداشت کمزور ہونے لگتی ہے۔
اس لئے اپنی بیٹھے رہنے کی عادت کو ختم کریں اور زیادہ سے زیادہ سرگرمیوں میں حصہ لے کر اپنے جسم اور دماغ کو ان بیماریوں کا شکار ہونے سے بچائیں۔

Baith Kar Kaam Karne Ke Nuqsanat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Baith Kar Kaam Karne Ke Nuqsanat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Baith Kar Kaam Karne Ke Nuqsanat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia   |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3408 Views   |   01 Jul 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اگر اپ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو جان لیں اس کے چند ایسے نقصانات جو آپ کی صحت اور زندگی کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں

اگر اپ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو جان لیں اس کے چند ایسے نقصانات جو آپ کی صحت اور زندگی کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر اپ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو جان لیں اس کے چند ایسے نقصانات جو آپ کی صحت اور زندگی کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔