کیا آپ نے کالی مرغی کا کالا گوشت کھایا ہے؟ دنیا کا مہنگا ترین گوشت، جس کا ذائقہ بھی الگ ہوتا ہے، دیکھیے

کیا آپ نے کبھی کالا گوشت کھایا ہے؟ جی ہاں، اس دنیا میں کالا گوشت بھی بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے، اور وہ پھر حرام جانور کا نہیں بلکہ مرغی کا۔

ولیج فوڈ سیکریٹس کے نام سے یوٹیوبر مبشر صدیقی صارفین کو دلچسپ اور منفرد ڈشز کے بارے میں بتاتے ہیں۔ دیسی اور پاکستانی ماڈرن کھانوں کو ایک نئے انداز میں پیش کرنا آسان نہیں، تاہم یوٹیوبر اس میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔اس ویڈیو میں مبشر صدیقی نے کالے مرغے کے گوشت کے بارے میں بتایا، ساتھ ہی اس مرغی کی منفرد نسل کے بارے میں بھی بتایا۔

انڈونیشیاء میں پائی جانے والی مرٖغیوں کی اس نسل کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا رنگ بھی کالا، ٹانگیں، جسم، پر، تاج اور گوشت سب کچھ کالا ہوتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ اس مرغی کا گوشت، یعنی ایا سمانی کا گوشت باقیوں میں کافی منفرد، مہنگا اور لذیذ ہوتا ہے۔ لیکن اس ویڈیو میں مبشر نے گوشت کو کھا کر سب کو بتا دیا۔

مٹی کا گھر، مٹکا، مٹی کے برتن اور لکڑیوں کی آگ پر رکھا مٹی کا برتن، مبشر صدیقی کی خاص بات یہی ہے کہ وہ دیسی انداز میں ماڈرن کھانوں کو بھی بنا لیتے ہیں۔

جب گوشت بن کر تیار ہوا تو اس وقت بھی کالا ہی تھا یعنی عام مرغی کے گوشت سے کافی ہٹ کر بنا تھا۔

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   9705 Views   |   11 Oct 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کیا آپ نے کالی مرغی کا کالا گوشت کھایا ہے؟ دنیا کا مہنگا ترین گوشت، جس کا ذائقہ بھی الگ ہوتا ہے، دیکھیے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کیا آپ نے کالی مرغی کا کالا گوشت کھایا ہے؟ دنیا کا مہنگا ترین گوشت، جس کا ذائقہ بھی الگ ہوتا ہے، دیکھیے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.